الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبَ نَفْسِهِ
ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے
حدیث نمبر: 201
201 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ، بِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْرُوفُ بِبُكَيْرٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ قَيْسٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَشْرَبُ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب عبد قیس کا وفد آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے اور ہر قوم ان (برتنوں) میں پیئے جو انہیں مناسب لگیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 327/2»
وضاحت: تشریح:
عبد قیس ایک قبیلے کا نام ہے جو بحرین کے گردو نواح میں آباد تھا، ان لوگوں نے اسلام قبول کیا تو اپنا ایک وفد بارگاہ رسالت میں بھیجا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان اور مشروبات کے بارے میں سوال کیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیے اور انہیں نصیحتیں فرمائیں جن میں سے ایک نصیحت یہ تھی کہ ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے یعنی ہر انسان کو خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہا ہے اور کس طرف جا رہا ہے۔
اور آپ نے فرمایا کہ ”ہر قوم ان برتنوں میں پیئے جو انہیں مناسب لگیں۔“ جب آپ نے اس وفد کو بعض مخصوص بر تنوں میں کھانے پینے سے روکا تو ان میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ ہمارے پاس ان کے علاوہ اور برتن نہیں۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ان میں پی لو جو تمہیں مناسب لگیں لیکن اگر خراب ہوں تو چھوڑدو“۔ (أحمد: 355/2)
مطلب یہ ہے کہ جب برتن پاک و صاف ہوں تو پھر جس برتن میں چاہو پی سکتے ہو سوائے ان برتنوں کے جن میں کھانے پینے سے شریعت نے ہمیشہ کے لیے روک دیا ہے جیسے سونے چاندی کے برتن ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥شهر بن حوشب شهر بن حوشب ← أبو هريرة الدوسي | صدوق , كثير الإرسال والأوهام | |
👤←👥خالد الحذاء خالد الحذاء ← شهر بن حوشب | ثقة يرسل. | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← خالد الحذاء | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥حجاج بن المنهال الأنماطي حجاج بن المنهال الأنماطي ← حماد بن سلمة | ثقة فاضل | |
👤←👥أبو مسلم الكجي أبو مسلم الكجي ← حجاج بن المنهال الأنماطي | إمام حافظ شيخ عصره | |
👤←👥بكير الحداد أحمد بن محمد البغدادي بكير الحداد أحمد بن محمد البغدادي ← أبو مسلم الكجي | ||
👤←👥الحسن بن أحمد بن إبراهيم العطار الحسن بن أحمد بن إبراهيم العطار ← بكير الحداد أحمد بن محمد البغدادي |
Musnad al-Shihab Hadith 201 in Urdu
شهر بن حوشب ← أبو هريرة الدوسي