🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
235. مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ طَالِبُ عِلْمٍ وَطَالِبُ دُنْيَا
دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم طالب اور دوسرا دنیا کا طالب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 322
322 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ: طَالِبُ عِلْمٍ، وَطَالِبُ دُنْيَا"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم طالب اور دوسرا دنیا کا طالب۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 10388» ابوبکر داہری سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
مشہور ثقہ تابعی امام حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم کا حریص وہ اس سے کبھی سیر نہیں ہوتا اور دوسرا دنیا کا حریص وہ اس سے کبھی سیر نہیں ہوتا۔ جسے آخرت کی فکر اور خیال رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ ٰ اس کے معاملات کے لیے کافی ہے اور وہ اس کے دل میں بے نیازی پیدا کر دیتا ہے، جسے دنیا کی فکر اور خیال رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ ٰ اس کے معاملات کو تاریک اور پریشان کر دیتا ہے اور اس کی آنکھوں میں غربت ڈال دیتا ہے پھر وہ صبح و شام فقیر ہی رہتا ہے۔ [دارمي: 331، صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Musnad al-Shihab Hadith 322 in Urdu