🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
236. الشَّيْخُ شَابٌّ فِي حُبِّ اثْنَتَيْنِ: فِي حُبِّ طُولِ الْحَيَاةِ وَكَثْرَةِ الْمَالِ
بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت میں اور کثرت مال (کی محبت میں)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 323
323 - أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُعَلِّمُ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْغَضَائِرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الشَّيْخُ شَابٌّ فِي حُبِّ اثْنَتَيْنِ: فِي طُولِ الْحَيَاةِ، وَكَثْرَةِ الْمَالِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت میں اور کثرت مال (کی محبت میں)۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن ماجه: 4233، وأحمد: 2/ 358»
وضاحت: تشریح: -
انسان دنیا میں دو چیزوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہے: ① لمبی عمر ② کثرت مال۔
ہر انسان کی یہ خواہش اور آرزو ہوتی ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ عمر ملے اور اس کے پاس زیادہ سے زیادہ مال ہو حتٰی کہ جب وہ عمر کے آخری حصے میں پہنچتا ہے تو اس وقت بھی اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ عمر زیادہ ملے اور مال و دولت کی بہتات ہو۔ حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ کم از کم بڑھاپے میں ہی اپنی آخرت کی فکر کر لیتا اور آخرت بہتر بنانے کی طرف متوجہ ہو جاتا لیکن اس طرف آنے کے لیے وہ تیار ہی نہیں، جوں جوں عمر گزرتی جاتی ہے آرزوں اور خواہشات میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے لیکن موت سے غافل ہو کر دولت سمیٹنے کے چکر میں ہی لگا رہتا ہے یہاں تک کہ ملک الموت آدبوچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے سچ فرمایا ہے:
﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ٭ حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ (التكاثر: 2-1)
”زیادتی کی خواہش نے تمہیں غافل کر دیا یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔“
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”اگر ابن آدم کے پاس مال کی بھری ہوئی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی تلاش میں رہے گا، ابن آدم کے پیٹ کو مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللہ اس کی طرف پلٹ آتا ہے جو واپس (اللہ کی طرف) پلٹ آئے۔“ [بخاري: 6436]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥عبد الرحمن بن يعقوب الجهني
Newعبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥العلاء بن عبد الرحمن الحرقي
Newالعلاء بن عبد الرحمن الحرقي ← عبد الرحمن بن يعقوب الجهني
صدوق ربما وهم
👤←👥عبد العزيز بن أبي حازم المخزومي
Newعبد العزيز بن أبي حازم المخزومي ← العلاء بن عبد الرحمن الحرقي
صدوق ، فقيه
👤←👥محمد بن عثمان بن خالد القرشي
Newمحمد بن عثمان بن خالد القرشي ← عبد العزيز بن أبي حازم المخزومي
صدوق يخطئ
👤←👥علي بن عبد الحميد بن عبد الله الغضائري
Newعلي بن عبد الحميد بن عبد الله الغضائري ← محمد بن عثمان بن خالد القرشي
ثقة
👤←👥علي بن الحسين بن بندار الأذني
Newعلي بن الحسين بن بندار الأذني ← علي بن عبد الحميد بن عبد الله الغضائري
👤←👥يحيى بن أحمد الأذني المعلم
Newيحيى بن أحمد الأذني المعلم ← علي بن الحسين بن بندار الأذني
Musnad al-Shihab Hadith 323 in Urdu