🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
624. إياكم والظن، فإن الظن أكذب الحديث
بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 959
959 - أَخْبَرَنَا خَلَفُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُقْرِئُ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الْوَرْدِ، أبنا أَبُو يَزِيدَ، يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أبنا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّهُ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 959]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6066، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2563، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1988، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4917، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1117، ومالك فى «الموطأ» رواية ابن القاسم، 291، والطبراني فى «الصغير» برقم: 240، 466، 628، 1013»
وضاحت: تشریح: -
بدگمانی سے مراد بغیر دلیل اور بغیر تحقیق کے کسی کے متعلق کوئی رائے یا خیال دل میں بٹھا لینا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدگمانی کو سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔ اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے لہٰذا بدگمانی سے بچنا چاہیے۔ ہمیں جھوٹ سے بچنے اور سچائی کو اپنانے کا حکم دیا گیا ہے سچائی کا نتیجہ جنت اور جھوٹ کا نتیجہ جہنم ہے۔


Musnad al-Shihab Hadith 959 in Urdu