مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
2. باب ذكر أوقات الصلوات للنبي صلى الله عليه وسلم والأنبياء السابقين عليهم السلام بواسطة جبريل عليه السلام
باب جبریل علیہ السلام کے ذریعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سابقہ انبیاء علیہم السلام کی نمازوں کے اوقات کا ذکر
حدیث نمبر: 60
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مثل هَذَا الْحَدِيثِ سَوَاءً، إِلا أَنَّهُ قَالَ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ:" هَذِهِ صَلاتُكَ وَصَلاةُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلَكَ".
ہمیں حدیث بیان کی اسحاق بن ابراہیم نے، انہوں نے کہا، ہمیں حدیث بیان کی ایوب بن سلیمان نے، انہوں نے کہا، مجھے حدیث بیان کی ابوبکر نے سلمان بن بلال سے، انہوں نے یحیٰی بن سعید سے انہوں نے کہا مجھے خبر دی عمر بن عبد العزیز نے گزشتہ حدیث کی مانند البتہ انہوں نے اپنی حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے کہ جبریل علیہ السلام نے کہا: اور یہ آپ کی اور آپ سے پہلے انبیاء کی نماز (کے اوقات) ہیں۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن عروة بن الزبير/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: «شيخ بديع الدين رحمه الله فرماتے هيں يه سند ”جيد“ اچهي هے. مزيد ديكهے حديث نمبر 59»
الرواة الحديث:
Musnad Umar bin Abdul Aziz Hadith 60 in Urdu
يحيى بن سعيد الأنصاري ← عمر بن عبد العزيز الأموي