🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. باب التكبير في العيدين
باب: عیدین کی تکبیرات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1153
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَى قَرِيبٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَائِشَةَ جَلِيسٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ سَأَلَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ أَبُو مُوسَى:" كَانَ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا تَكْبِيرَهُ عَلَى الْجَنَائِزِ"، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: صَدَقَ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: كَذَلِكَ كُنْتُ أُكَبِّرُ فِي الْبَصْرَةِ حَيْثُ كُنْتُ عَلَيْهِمْ، وقَالَ أَبُو عَائِشَةَ: وَأَنَا حَاضِرٌ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ.
مکحول کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہم نشیں ابوعائشہ نے مجھے خبر دی ہے کہ سعید بن العاص نے ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر میں کیسے تکبیریں کہتے تھے؟ تو ابوموسیٰ نے کہا: چار تکبیریں کہتے تھے جنازہ کی چاروں تکبیروں کی طرح، یہ سن کر حذیفہ نے کہا: انہوں نے سچ کہا، اس پر ابوموسیٰ نے کہا: میں اتنی ہی تکبیریں بصرہ میں کہا کرتا تھا، جہاں پر میں حاکم تھا، ابوعائشہ کہتے ہیں: اس (گفتگو کے وقت) میں سعید بن العاص کے پاس موجود تھا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1153]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3393)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/416) (حسن) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 1046/م)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو عائشة مجهول كما قال ابن حزم و ابن القطان وغيرھما انظر التحرير (8202)
والحديث خالفه مكحول أحد رواته،انظر العيدين للفريابي (122) و مصنف ابن أبي شيبة (175/2 حديث 5714)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 51

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥أبو عائشة القرشي، أبو عائشة
Newأبو عائشة القرشي ← عبد الله بن قيس الأشعري
مقبول
👤←👥مكحول بن أبي مسلم الشامي، أبو مسلم، أبو عبد الله، أبو أيوب
Newمكحول بن أبي مسلم الشامي ← أبو عائشة القرشي
ثقة فقيه كثير الإرسال
👤←👥ثابت بن ثوبان العنسي، أبو عبد الرحمن
Newثابت بن ثوبان العنسي ← مكحول بن أبي مسلم الشامي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن ثابت العنسي، أبو عبد الله
Newعبد الرحمن بن ثابت العنسي ← ثابت بن ثوبان العنسي
صدوق يخطئ اختلط ورمي بالقدر
👤←👥زيد بن الحباب التميمي، أبو الحسين
Newزيد بن الحباب التميمي ← عبد الرحمن بن ثابت العنسي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الله بن أبي زياد القطواني، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن أبي زياد القطواني ← زيد بن الحباب التميمي
ثقة
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← عبد الله بن أبي زياد القطواني
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
1153
يكبر أربعا تكبيره على الجنائز
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1153 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، سنن ابوداود 1153
عید الاضحی اور عید الفطر میں نماز جنازہ کی طرح چار تکبیریں
ایک روایت میں نماز جنازہ کی طرح چار تکبیروں کا ذکر آیا ہے۔ [سنن ابي داود: 1153، شرح معاني الآثار ج4 ص346]
اس کی سند ابوعائشہ (مجہول الحال) کی وجہ سے ضعیف ہے،
لہٰذا اسے حسن کہنا غلط ہے۔
اس سلسلے میں طحاوی [345/4] والی ایک روایت حدیث ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کی وجہ سے منسوخ ہے۔

تنبیہ:
طحاوی والی دوسری روایت ابوعائشہ (غیر صحابی) کی وجہ سے ضعیف ہے،
لہٰذا اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا «اسناده صحيح» کہنا غلط ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے عید کی نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے سات تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔ [موطاً امام مالك ج1 ص180 ح453 و سنده صحيح]
امام مالک نے فرمایا: ہمارے ہاں (مدینہ میں) اسی پر عمل ہے۔ [ايضاً]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی نماز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ قرار دیتے تھے۔ [صحيح بخاري: 803]
معلوم ہوا کہ یہ حدیث مرفوع ہے اور اس کی تائید کے لئے دیکھئے: [سنن ابي داود 1151]
… اصل مضمون …
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
[فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)، حدیث/صفحہ نمبر: 77]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1153
1153۔ اردو حاشیہ:
یعنی دونوں رکعتوں میں چار چار تکبیریں ہوتی تھیں۔ پہلی میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ تین، قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد تین اور چوتھی رکوع کے لئے۔ امام ابوداؤد اور امام منذری رحمها اللہ اس حدیث پر کسی نقد سے خاموش ہیں، مگر تحقیق یہ ہے کہ اس حدیث کو مرفوع بیان کرنے میں ابوعائشہ (جلیس ابوہریرہ) منفرد ہے۔ وہ مجہول الحال ہے۔ نیز عبدالرحمٰن بن ثوبان پر بھی جرح ہے۔ اور دیگر ثقات کی ایک جماعت مثلاً علقمہ، اسود اور عبداللہ بن قیس اس قصے کو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف بیان کرتے ہیں۔ جبکہ مذکورۃ الصدر احادیث جن میں بارہ تکبیرات زائدہ کا بیان آیا ہے۔ وہ مرفوع ہیں اور اسنادی اعتبار سے صحیح ہیں یا حسن اور دیگر ان کی موئید ہیں۔ اور اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین وائمہ کا ان پر عمل ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھیے: [مرعاة المفاتيح شرح مشكوة المصابيح، حديث: 145 ➐ 1458]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1153]