سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب زكاة العسل
باب: شہد کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1601
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ، وَنَسَبَهُ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ شَبَابَةَ بَطْنٌ مِنْ فَهْمٍ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، قَالَ: مِنْ كُلِّ عَشْرِ قِرَبٍ قِرْبَةٌ، وَقَالَ سُفْيَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: وَكَانَ يَحْمِي لَهُمْ وَادِيَيْنِ، زَادَ: فَأَدَّوْا إِلَيْهِ مَا كَانُوا يُؤَدُّونَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَمَى لَهُمْ وَادِيَيْهِمْ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ شبابہ جو قبیلہ فہم کی ایک شاخ ہے، پھر راوی نے اسی طرح ذکر کیا اور کہا: ہر دس مشک میں سے ایک مشک زکاۃ ہے۔ سفیان بن عبداللہ ثقفی کہتے ہیں: وہ ان کے لیے دو وادیوں کو ٹھیکہ پر دیئے ہوئے تھے، اور مزید کہتے ہیں: تو وہ لوگ انہیں اسی قدر شہد دیتے تھے جتنا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے تھے اور آپ نے ان کے لیے دو وادیوں کو ٹھیکہ پر دیا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1601]
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ شبابہ، بنو فہم کے تعلق دار تھے (شبابہ چھوٹی برادری کا نام ہے اور فہم بڑے قبیلے کا) اور حدیث مثل سابق بیان کی۔ (مغیرہ کے والد عبدالرحمٰن بن حارث نے) کہا: ”شہد کی ہر دس مشکوں میں سے ایک مشک دی جائے۔“ اور (عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عامل) سفیان بن عبداللہ ثقفی نے ذکر کیا اور کہا کہ ”ان کے نام دو وادیاں لکھ دی گئی تھیں“ (جبکہ عمرو بن حارث نے ایک وادی کا ذکر کیا ہے)۔ عبدالرحمٰن نے مزید کہا: ”چنانچہ وہ لوگ وہی کچھ ادا کرتے رہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے اور یہ وادیاں انہی کے نام رہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1601]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (1600)، (تحفة الأشراف:8737) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
صححه ابن خزيمة (2324 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (1824 وسنده حسن)
صححه ابن خزيمة (2324 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (1824 وسنده حسن)
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1601 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1601
1601. اردو حاشیہ: یہ حدیث حسن درجے کی ہے۔اور مذکورہ بالا حدیث کی موئید ہے۔کہ شہد کی زکواۃ دینی چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1601]
Sunan Abi Dawud Hadith 1601 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي