یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب من روى نصف، صاع من قمح
باب: گیہوں میں آدھا صاع صدقہ فطر دینے کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1621
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ: قَالَ ابْنُ صَالِحٍ: قَالَ الْعَدَوِيُّ قال أَبُو دَاوُدَ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: قَالَ الْعَدَوِيُّ:: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمَيْنِ، بِمَعْنَى حَدِيثِ الْمُقْرِئِ.
عبدالرزاق کہتے ہیں ابن جریج نے ہمیں خبر دی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے اپنی روایت میں عبداللہ بن ثعلبہ (جزم کے ساتھ بغیر شک کے) کہا ۱؎۔ احمد بن صالح کہتے ہیں کہ عبدالرزاق نے عبداللہ بن ثعلبہ کے تعلق سے کہا ہے کہ وہ عدوی ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ احمد بن صالح نے عبداللہ صالح کو عذری کہا ہے ۲؎، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا، یہ خطبہ مقری (عبداللہ بن یزید) کی روایت کے مفہوم پر مشتمل تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1621]
ابن جریج کا بیان ہے کہ ابن شہاب نے (راوی کا نام) ”عبداللہ بن ثعلبہ“ ہی روایت کیا ہے اور احمد بن صالح نے اس کو ”العدوی“ کہا، امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”وہ درحقیقت العذری ہے“، (روایت یہ ہے کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”عید الفطر سے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا“ اور (عبداللہ بن یزید مکی) المقری کی (مذکورہ بالا) روایت کی مانند بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1621]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف:2073) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نعمان بن راشد اور بکر بن وائل کی جو روایت زہری سے اوپر گزری ہے اس میں شک کے ساتھ آیا ہے۔
۲؎: عدوی تصحیف ہے۔
۲؎: عدوی تصحیف ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 65
ِ
إسناده ضعيف
ابن جريج عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 65
ِ
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 1621 in Urdu
عبد الله بن ثعلبة العذري ← عبد الله بن يزيد العدوي