سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابي داود تفصیلات

سنن ابي داود
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
Marriage (Kitab Al-Nikah)
4. باب النَّهْىِ عَنْ تَزْوِيجِ، مِنْ لَمْ يَلِدْ مِنَ النِّسَاءِ
4. باب: بانجھ عورت سے شادی کی ممانعت کا بیان۔
Chapter: The Prohibition Of Marrying Women Who Do Not Give Birth.
حدیث نمبر: 2050
Save to word اعراب English
(مرفوع) حدثنا احمد بن إبراهيم، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا مستلم بن سعيد ابن اخت منصور بن زاذان، عن منصور يعني ابن زاذان، عن معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار، قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: إني اصبت امراة ذات حسب وجمال وإنها لا تلد، افاتزوجها؟ قال:" لا"، ثم اتاه الثانية، فنهاه، ثم اتاه الثالثة، فقال:" تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الامم".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ابْنَ أُخْتِ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ امْرَأَةً ذَاتَ حَسَبٍ وَجَمَالٍ وَإِنَّهَا لَا تَلِدُ، أَفَأَتَزَوَّجُهَا؟ قَالَ:" لَا"، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، فَنَهَاهُ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ:" تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ".
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: مجھے ایک عورت ملی ہے جو اچھے خاندان والی ہے، خوبصورت ہے لیکن اس سے اولاد نہیں ہوتی تو کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، پھر وہ آپ کے پاس دوسری بار آیا تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع فرمایا، پھر تیسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوب محبت کرنے والی اور خوب جننے والی عورت سے شادی کرو، کیونکہ (بروز قیامت) میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن النسائی/النکاح 11 (3229)، (تحفة الأشراف: 11477) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Maqil ibn Yasar: A man came to the Prophet ﷺ and said: I have found a woman of rank and beauty, but she does not give birth to children. Should I marry her? He said: No. He came again to him, but he prohibited him. He came to him third time, and he (the Prophet) said: Marry women who are loving and very prolific, for I shall outnumber the peoples by you.
USC-MSA web (English) Reference: Book 11 , Number 2045


قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن
مشكوة المصابيح (3091)
أخرجه النسائي (3229 وسنده حسن) وصححه الحاكم (2/62 وسنده حسن) وللحديث شواھد كثيرة عند ابن حبان (1228) وغيره

   سنن أبي داود2050معقل بن يسارتزوجوا الودود الولود إني مكاثر بكم الأمم
   سنن النسائى الصغرى3229معقل بن يسارتزوجوا الولود الودود إني مكاثر بكم
   بلوغ المرام826معقل بن يسار تزوجوا الولود الودود ،‏‏‏‏ فإني مكاثر بكم الأنبياء يوم القيامة

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2050 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2050  
فوائد ومسائل:

جس عورت کے متعلق معلوم ہوجائے کہ وہ ولادت کی صلاحیت سے محروم ہے اس سے نکاح نہیں کرنا چاہیے۔
کیونکہ نکاح سے اصل مقصود اولاد کا حصول ہوتا ہے۔
اور ہونا چاہیے۔
تو جو عورت اس وصف ہی سے محروم ہو تو اس سے نکاح کرنے کا کیا فائدہ؟ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بانجھ عورت سے مطلقاً ہی نکاح کرنا ممنوع ہے۔
بلکہ بعض دفع نکاح کے کچھ اور مقاصد بھی ہوتے ہیں۔
تو وہاں ان سے نکاح کرنا جائز ہوگا۔
بلکہ بعض دفعہ پسندیدہ بھی ہوسکتا ہے۔


بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہوجاتا ہے۔
کہ وہ عقیم ہے۔
مگر کنواری میں حیض نہ آنا ایک امکانی سبب ہوسکتاہے۔
یقینی نہیں۔


بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی یہ صفات خاندانی عرف سے جانی جا سکتی ہیں۔
ویسے کنواری لڑکیوں میں یہ اوصاف بالعموم فطرتاً پائے جاتے ہیں۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2050   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 826  
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ نکاح کرنے کا حکم ارشاد فرماتے اور تجرد کی زندگی سے سختی سے منع فرماتے اور فرماتے تھے کہ بہت محبت کرنے اور چاہنے والی، بہت بچے جننے والی خواتین سے نکاح کرو۔ اس لئے کہ میں تمہاری کثرت کی بدولت قیامت کے روز دوسرے انبیاِء (علیہم السلام) پر فخر کرنے والا ہوں۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے نیز اس حدیث کا ایک شاہد ابوداؤد، نسائی اور ابن حبان میں معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 826»
تخریج:
«أخرجه أحمد:3 /158، 245، وابن حبان (موارد الظمآن)، حديث:1228، وللحديث شواهد، وحديث معقل بن يسارأخرجه أبوداود، النكاح، حديث:2050، والنسائي، النكاح، حديث:3229، وابن حبان (الموارد)، حديث:1229.»
تشریح:
1. قرآن و حدیث کے بہت سے دلائل نکاح کی ترغیب و تحضیض کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔
ان دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض علماء نے نکاح کرنا فرض قرار دیا ہے جبکہ کچھ اہل علم نے اسے مستحب قرار دیا ہے۔
2.قرآن و حدیث سے جو بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے‘ وہ یہ ہے کہ نکاح کو علیٰ الاطلاق فرض یا مستحب قرار دینا محل نظر ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس مسئلے میں قدرے تفصیل ہے۔
وہ اس طرح کہ (ا)جو لوگ جسمانی طور پر تندرست ہوں‘ انھیں برائی کا خدشہ ہو‘ شادی کے ضروری اخراجات برداشت کرنے کے متحمل ہوں اور بعدازاں اپنے اہل و عیال کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جائز اور ضروری اخراجات بھی برداشت کر سکتے ہوں تو شرعاً ایسے لوگوں پر نکاح کرنا فرض ہے۔
(ب) جو لوگ مذکورہ بالا صفات سے عاری ہوں‘ بالخصوص جب وہ حق زوجیت ادا نہ کر سکتے ہوں تو ان کے لیے نکاح کرنا حرام ہے۔
(ج)اور جو لوگ اس کے مابین ہیں ان کے لیے نکاح مستحب ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
3. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نکاح اور شادی کا مقصد محض جنسی تسکین اور نفسانی لذت ہی نہیں بلکہ اصل مقصد اس عظیم مشن کی تاسیس و تکمیل ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے باقی انبیاء علیہم السلام پر وجہِ افتخار ہے‘ یعنی نکاح کا اصل مقصد بچے دو ہی اچھے نہیں بلکہ کثرتِ اولاد ہی مقصد ہے۔
4.پاکیزہ اور صالح نسل کی جس قدر کثرت ہو گی‘ اسلامی اقدار و روایات کی اسی قدر ترویج ہو گی۔
اور یہی چیز نکاح کا ایک بہت بڑا مقصد ہے۔
5. یہ حدیث اس بات کی طرف بھی راہنمائی کرتی ہے کہ بانجھ‘ یعنی بچے جننے کی صلاحیت سے محروم عورت سے نکاح نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے برعکس بہت زیادہ بچے جننے والی عورت کو حبالۂ عقد میں لانا چاہیے کیونکہ نکاح کا اصل مقصد حصولِ اولاد ہے اور ہونا بھی چاہیے‘ لہٰذا جو خاتون اس وصف سے محروم ہو‘ اس سے نکاح کرنا ہی بے فائدہ ہے‘ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بانجھ عورت سے نکاح کرنا مطلقاً ہی ممنوع ہے‘ اس لیے کہ بسااوقات صرف توالد و تناسل کے لیے نہیں بلکہ کچھ دوسرے مقاصد کے پیش نظر بھی نکاح کیا جاتا ہے‘ چنانچہ ایسی صورت میں نکاح کرنا نہ صرف جائز بلکہ پسندیدہ بھی ہے۔
6.سنن ابوداود (اردو‘ طبع دارالسلام) کی حدیث (۲۰۵۰) کے فوائد میں مذکور ہے: بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ عقیم (بانجھ) ہے مگر کنواری میں حیض کا نہ آنا ایک امکانی سبب ہے‘ یقینی نہیں (لہٰذا ایسی صفات والی خاتون کے ساتھ عقد کرنے سے اجتناب بہتر ہے۔
)
واللّٰہ أعلم۔
7.سنن ابوداود کی مذکورہ حدیث کے فوائد میں حدیث شریف کے اس جملے بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی کی بابت مذکور ہے کہ یہ صفات خاندانی عرف سے جانی جا سکتی ہیں‘ ویسے کنواری لڑکیوں میں یہ اوصاف بالعموم فطرتاً پائے جاتے ہیں۔
8. کنواری لڑکیوں کے ساتھ نکاح کرنے سے صرف مذکورہ بالا فوائد ہی نہیں بلکہ دیگر کئی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن کی طرف جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بایں الفاظ راہنمائی فرمائی ہے: ارشاد گرامی ہے: «عَلَیْکُمْ بِالْأَبْکَارِ فَإِنَّھُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاھًا‘ وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا‘ وَ أَرْضٰی بِالْیَسِیرِ» (سنن ابن ماجہ‘ النکاح‘ تزویج الأبکار‘ حدیث:۱۸۶۰‘ و الصحیحۃ‘ رقم:۶۲۳) کنواریوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ شیریں دہن‘ زیادہ بچے پیدا کرنے والی‘ اور تھوڑی چیز پر (خوب) راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔
سنن ابن ماجہ (مترجم‘ مطبوعہ دارالسلام) میں اس حدیث کے فوائد میں مذکور ہے کہ شیریں دہن کا مطلب یہ ہے کہ ان میں حیا زیادہ ہوتی ہے‘ اس لیے خاوند کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرتی ہیں اور تلخ لہجے میں بات کرنے سے پرہیز کرتی ہیں۔
بعض علماء نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ان کا لعاب دہن زیادہ شیریں ہوتا ہے۔
جو عورت پہلے ایک خاوند کے ساتھ زندگی گزار چکی ہو اور اس کے بچے ہوں‘ اب نئے شوہر سے اس کے بچے کم ہونے کی توقع ہے جبکہ کنواری لڑکی سے نکاح کے بعد جتنے بچے ہوں گے وہ سب اسی خاوند کے ہوں گے۔
تھوڑی چیز پر (خوب) راضی ہونے والی ہوتی ہیں اس کی بابت سنن ابن ماجہ کی مذکورہ حدیث کے تحت فوائد میں مذکور ہے کہ قناعت ایک اچھا وصف ہے۔
جس عورت میں یہ صفت پائی جائے وہ اچھی بیوی ثابت ہو گی۔
بنابریں بیوہ اور مطلقہ سے بھی نکاح کر لینا چاہیے لیکن اگر بیوہ‘ مطلقہ اور کنواری (تینوں) کا رشتہ مل رہا ہو تو کنواری کو ترجیح دینی چاہیے‘ خصوصاً جب کہ مرد نوجوان ہو۔
(اس طرح ان کے مابین زیادہ ذہنی ہم آہنگی ہونے کی امید ہوتی ہے۔
)
9. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذاتِ خود اگرچہ زیادہ تر شوہر دیدہ (بیوہ اور مطلقہ) خواتین سے نکاح کیے ہیں (سوائے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے) تاہم آپ کے استحبابی فرامین کنواری لڑکیوں کے ساتھ نکاح کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اس کی بابت دیکھیے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی صحیحین کی وہ روایت جس میں رقم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: «فَھَلاَّ جَارِیَۃً تُلَاعِبُھَا وَ تُلاَعِبُکَ» یعنی تو نے کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی کہ وہ تجھ سے (جی بھرکے) کھیلتی اور تو اس کے ساتھ کھیلتا؟ (صحیح البخاري‘ النکاح‘ حدیث:۵۰۷۹‘ وصحیح مسلم‘ الرضاع‘ حدیث:۷۱۵ بعد حدیث:۱۴۶۶) اس حدیث سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے نزدیک پسندیدہ یہی ہے کہ کنواری لڑکیوں سے شادی کرنے کو ترجیح دی جائے۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 826   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3229  
´بانجھ عورت سے شادی کرنے کی کراہت کا بیان۔`
معقل بن یسار رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا کہ مجھے ایک عورت ملی ہے جو حسب اور مرتبہ والی ہے لیکن اس سے بچے نہیں ہوتے ۱؎، کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ آپ نے اسے (اس سے شادی کرنے سے) منع فرما دیا۔ پھر دوبارہ آپ کے پاس پوچھنے آیا تو آپ نے پھر اسے روکا۔ پھر تیسری مرتبہ پوچھنے آیا، پھر بھی آپ نے منع کیا، پھر آپ نے فرمایا: زیادہ بچے جننے والی، اور زیادہ محبت کرنے والی عورت سے شادی کرو ۲؎ کیونکہ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3229]
اردو حاشہ:
(1) مگر وہ بانجھ ہے۔ بعض باتیں مشہور ہوجاتی ہیں، تحقیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یا ممکن ہے اس کی پہلے شادی ہوئی ہو اور بچے نہ ہوئے ہوں۔
(2) منع فرما دیا کیونکہ نکاح کا مقصد صرف شہوت رانی نہیں بلکہ اولاد ہے۔ البتہ ایک دوسرے کا سہارا بننے کے لیے نکاح جائز ہے لیکن یہ عام طور پر بڑی عمر میں ہوتا ہے۔ نوجوان آدمی کو تندرست عورت ہی سے شادی کرنی چاہیے۔
(3) زیادہ بچے جننے والی یعنی کنواری لڑکی کیونکہ بیوہ کے مقابلے میں یہ زیادہ بچے جنتی ہے۔ یا اس بات کا پتہ اس کے خاندان اور اس کی قریبی عورتوں سے ہوسکتا ہے۔
(4) فخر کروں گا یعنی دوسرے انبیاءعلیہم السلام اور امتوں پر جیسا کہ دیگر احادیث میں صراحتاً وارد ہے۔ (إرواء الغلیل، حدیث: 1784)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3229   

حدیث نمبر: 2050M
Save to word اعراب English

قال الشيخ زبير على زئي:


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.