پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب التغليظ في من أفطر عمدا
باب: جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی برائی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2397
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ،حَدَّثَنِي حَبِيبٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ ابْنِ الْمُطَوِّسِ، قَالَ: فَلَقِيتُ ابْنَ الْمُطَوِّسِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ وَسُلَيْمَانَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَاخْتُلِفَ عَلَى سُفْيَانَ وَشُعْبَةَ عَنْهُمَا ابْنُ الْمُطَوِّسِ وَأَبُو الْمُطَوِّسِ.
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابن کثیر اور سلیمان کی حدیث نمبر (۲۳۹۶) کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2397]
عمارہ بن عمیر نے ابن مطؤس سے روایت کیا اور کہا کہ میں ابن مطؤس سے ملا تو اس نے مجھے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی جیسے کہ ابن کثیر اور سلیمان کی روایت (اوپر مذکور ہوئی) ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سفیان اور شعبہ کے شاگرد ان سے بیان کرنے میں مختلف ہیں؛ کچھ ”ابن مطؤس“ کہتے ہیں اور کچھ ”ابومطؤس۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2397]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 14616) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (723) ابن ماجه (1672)
أبو المطوس: لين الحديث وأبو ه مجهول (تق: 8374،6714)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 89
إسناده ضعيف
ترمذي (723) ابن ماجه (1672)
أبو المطوس: لين الحديث وأبو ه مجهول (تق: 8374،6714)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 89
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥المطوس، أبو المطوس المطوس ← أبو هريرة الدوسي | مجهول | |
👤←👥عبد الله بن المطوس الكوفي، أبو المطوس عبد الله بن المطوس الكوفي ← المطوس | مقبول | |
👤←👥عمارة بن عمير التيمي عمارة بن عمير التيمي ← عبد الله بن المطوس الكوفي | ثقة ثبت | |
👤←👥حبيب بن أبي ثابت الأسدي، أبو يحيى حبيب بن أبي ثابت الأسدي ← عمارة بن عمير التيمي | ثقة فقيه جليل | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← حبيب بن أبي ثابت الأسدي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥أحمد بن حنبل الشيباني، أبو عبد الله أحمد بن حنبل الشيباني ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ فقيه حجة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2397 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2397
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے۔
اور اوپر حدیث: 2392 کے فائدہ میں گزرا ہے کہ امام مالک اور امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اور ان کے اصحاب کسی بھی صورت میں روزہ توڑ دینے پر کفارہ لازم گردانتے ہیں اور ان کا مستدل گزشتہ باب کی حدیث ہے، جبکہ دیگر ائمہ مذکورہ کفارہ کو صرف جماع سے خاص گردانتے ہیں۔
اور اصحاب الحدیث (محدثین) کا بھی یہی فتویٰ ہے۔
یہ روایت ضعیف ہے۔
اور اوپر حدیث: 2392 کے فائدہ میں گزرا ہے کہ امام مالک اور امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اور ان کے اصحاب کسی بھی صورت میں روزہ توڑ دینے پر کفارہ لازم گردانتے ہیں اور ان کا مستدل گزشتہ باب کی حدیث ہے، جبکہ دیگر ائمہ مذکورہ کفارہ کو صرف جماع سے خاص گردانتے ہیں۔
اور اصحاب الحدیث (محدثین) کا بھی یہی فتویٰ ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2397]
Sunan Abi Dawud Hadith 2397 in Urdu
المطوس ← أبو هريرة الدوسي