سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. باب في صوم شوال
باب: شوال کے روزے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2432
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ، فَقَالَ:" إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيهِ وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ، فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّهْرَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَافَقَهُ زَيْدٌ الْعُكْلِيُّ وَخَالَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ. قَالَ: مُسْلِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ.
مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پورے سال کے روزوں کے متعلق پوچھا، یا آپ سے سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر تمہارے اہل کا بھی حق ہے، لہٰذا رمضان اور اس کے بعد (والے ماہ میں) روزے رکھو، اور ہر بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھو تو گویا تم نے پورے سال کا روزہ رکھا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2432]
عبیداللہ بن مسلم قرشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ «صِيَامُ الدَّهْرِ» ”ہمیشہ روزے رکھنے“ کے متعلق میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا یا کسی اور نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے، رمضان میں روزے رکھو اور اس کے ساتھ والے مہینے میں (شوال میں) اور ہر بدھ اور جمعرات کو (بھی) تو اس طرح تم زمانہ بھر روزے رکھنے والے ہو گے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا (راویِ حدیث عبیداللہ بن مسلم کے نام میں) زید بن حباب عکلی نے عبیداللہ بن موسیٰ کی تائید کی ہے اور ابونعیم نے مخالفت کی ہے۔ (بعض مسلم بن عبیداللہ کہتے ہیں اور کچھ نے مسلم بن عبداللہ کہا ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2432]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصوم 45 (748)، (تحفة الأشراف: 9740)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/416، 4/78) (ضعیف)» (صحیح مسلم بن عبیداللہ ہے اور یہ لین الحدیث ہیں، ان کے والد کا نام عبیداللہ بن مسلم اور یہ صحابی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (748)
عبيداللّٰه بن مسلم: مجهول،انظر التحرير (6636)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
إسناده ضعيف
ترمذي (748)
عبيداللّٰه بن مسلم: مجهول،انظر التحرير (6636)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
748
| لأهلك عليك حقا صم رمضان والذي يليه كل أربعاء وخميس فإذا أنت قد صمت الدهر وأفطرت |
سنن أبي داود |
2432
| لأهلك عليك حقا صم رمضان والذي يليه كل أربعاء وخميس فإذا أنت قد صمت الدهر |
Sunan Abi Dawud Hadith 2432 in Urdu
عبيد الله بن مسلم القرشي ← عبيد الله القرشي