🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. باب في الإقامة بأرض الشرك
باب: شرک کی سر زمین میں رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2787
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنُ سُفْيان، حَدَّثَنَا يَحْيى بْنُ حَسَّانَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا جَعْفَر بْنُ سَعْدِ بْنُ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُب،حدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُب، أَمَّا بَعْدُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَامَعَ المُشْرِكَ، وَسَكَنَ مَعَهُ فَإِنَّهُ مِثْلُهُ".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں «أما بعد»، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مشرک کے ساتھ میل جول رکھے اور اس کے ساتھ رہے تو وہ اسی کے مثل ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2787]
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے (اپنے ایک خطبے میں) بیان کیا، اما بعد! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مشرک کی صحبت اختیار کرے اور اس کے ساتھ رہائش رکھے تو وہ بھی اسی کی طرح ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2787]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4621)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/السیر 42 (1605) (حسن لغیرہ) (سند میں متعدد ضعیف ہیں لیکن دوسرے طریق جس کی تخریج حاکم نے کی ہے سے تقویت پاکر یہ حسن ہے(المستدرک 1/141-142) (ملاحظہ ہو الصحیحة: 2330)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تغلیظاً اور تشدیداً فرمایا تاکہ آدمی مشرک کی صحبت سے بچے یا مراد یہ ہے کہ جب اس کے ساتھ رہے گا تو اسی کی طرح ہو جائے گا کیونکہ صحبت کا اثر یقینی طور پر پڑتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
خبيب : مجهول،وجعفر : ضعيف كما
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 100

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سمرة بن جندب الفزاري، أبو محمد، أبو سعيد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن، أبو سليمانصحابي
👤←👥سليمان بن سمرة الفزاري
Newسليمان بن سمرة الفزاري ← سمرة بن جندب الفزاري
مجهول الحال
👤←👥خبيب بن سليمان الفزاري، أبو سليمان
Newخبيب بن سليمان الفزاري ← سليمان بن سمرة الفزاري
مجهول الحال
👤←👥جعفر بن سعد الفزاري، أبو محمد
Newجعفر بن سعد الفزاري ← خبيب بن سليمان الفزاري
ضعيف الحديث
👤←👥سليمان بن موسى القرشي، أبو داود
Newسليمان بن موسى القرشي ← جعفر بن سعد الفزاري
مقبول
👤←👥يحيى بن حسان البكري، أبو زكريا
Newيحيى بن حسان البكري ← سليمان بن موسى القرشي
ثقة إمام
👤←👥محمد بن داود بن سفيان
Newمحمد بن داود بن سفيان ← يحيى بن حسان البكري
مقبول
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
2787
من جامع المشرك وسكن معه فإنه مثله
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2787 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2787
فوائد ومسائل:
ظاہری امور میں کسی کی موافقت ومطابقت لازمی طور پر اس کے ساتھ قلبی۔
ذہنی۔
اور فکر ی لگاؤ پیدا کرتی ہے۔
اور جس کسی نے کسی کی ظاہری مشابہت اختیار کی ہوئی ہو وہ یقینا اس سے دلی رغبت رکھتا ہے۔
اگرچہ ان دونوں میں زمان ومکان کا کتنا ہی فاصلہ کیوں نہ ہو۔
باہمی صحبت اور ہم وطن ہو ناخواہ کسی قدر ہو اس سے صرف اخلاق واعمال ہی نہیں بلکہ بعض اوقات اعتقادات میں بھی خرابی ہونی شروع ہوجاتی ہے۔
خواہ اس کی اثر پذیری دھیمی ہی ہو۔
اس لئے شریعت نے کفار کی صحبت اور ان کے علاقے میں مستقل رہنے یا ان کی مشابہت اختیار کرنے کو ناجائز قرار دیا ہے۔
(إفادات ابن تیمیة) ایک حدیث میں ہے۔
(من كثَّر سوادَ قومٍ فهو منهم) جو کسی قوم کی جمعیت کو بڑھائے وہ بھی انہی میں سے ہے یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے۔
جیسا کہ مسند الفردوس دیلمی کے محقق نے صراحت کی ہے۔
مسند لفردوس حدیث 5231) لیکن اس مفہوم کی بعض دوسری احادیث صحیح طور پر ثابت ہیں۔
جیسے سنن ابی دائود کی مسئلۃ الباب والی حدیث ہے۔
یا جیسے (من تشبه بقومٍ فهو منهم) (سنن أبي داود، لباس، حدیث: 4031) اسی طرح صحیح بخاری میں آیت قرآنی (إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنفُسِهِمْ) (النساء97) کے شان نزول میں بتلایا گیا ہے۔
یہ کہ آیت ان مسلمانوں کی وعید میں نازل ہوئی۔
جنھوں نے مسلمان ہونے کے باوجود ہجرت نہیں کی۔
اور اپنے علاقوں میں مشرکین ہی کے ساتھ مقیم رہے۔
اور ان کی کثرت کا باعث بنے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔
(صحیح البخاري، مع فتح الباري، الفتن، باب من کره أن یکثر سواد الفتن و الظلم، حدیث: 7085) لہذا ہر مسلمان پرواجب ہے کہ وہ اہل کفر وشرک کے ملکوں میں رہائش اختیار کرنے سے اجتناب کرے۔
الا یہ کہ اشد ضرورت ہو یا مقصود دعوت الی اللہ ہو تو پھر یہ صورت مستثنیٰ ہے۔
کیونکہ اس میں خیر عظیم کا پہلو ہے۔
کہ آدمی مشرکوں کو اللہ کی توحید کی دعوت دے انہیں اللہ تعالیٰ کی شریعت کی تعلیم دے تو ایسا شخص محسن ہوگا۔
اورعلم وبصیرت کے باعث خطرات سے دور بھی ہوگا۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2787]

Sunan Abi Dawud Hadith 2787 in Urdu