پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب ما جاء في التشديد في أكل مال اليتيم
باب: یتیم کا مال کھانا سخت گناہ کا کام ہے۔
حدیث نمبر: 2874
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَالسِّحْرُ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو الْغَيْثِ سَالِمٌ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات تباہ و برباد کر دینے والی چیزوں (کبیرہ گناہوں) سے بچو“، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو، ناحق کسی کو جان سے مارنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، اور لڑائی کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگنا، اور پاک باز اور عفت والی بھولی بھالی مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابوالغیث سے مراد سالم مولی ابن مطیع ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2874]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات مہلک کاموں سے بچو۔“ پوچھا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون سے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شریک ٹھہرانا، جادو کرنا، جس جان کو اللہ نے محترم بنایا ہے اسے قتل کر ڈالنا سوائے اس کے کہ حق کے ساتھ ہو، سود کھانا، یتیم کا مال ہڑپ کر جانا، جہاد کے دن (کافروں کا سامنا کرنے سے) پشت پھیر کر چلے جانا اور پاک دامن گناہ سے ناواقف مومن عورتوں پر تہمت لگانا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد) ابوالغیث کا نام سالم ہے جو کہ ابن مطیع کا مولیٰ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2874]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوصایا 23 (2766)، والطب 48 (5764)، والحدود 44 (6857)، صحیح مسلم/الإیمان 38 (89)، سنن النسائی/الوصایا 11 (3701)، (تحفة الأشراف:12915) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2766) صحيح مسلم (89)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2874
| اجتنبوا السبع الموبقات قالوا يا رسول الله وما هن قال الشرك بالله السحر قتل النفس التي حرم الله إلا بالحق أكل الربا أكل مال اليتيم التولي يوم الزحف قذف الغافلات المؤمنات |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2874 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2874
فوائد ومسائل:
آخرت میں ہلاک کر ڈالنے والے ہیں۔
انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ان سے از حد پرہیز مذکورہ بالا امور گناہ کبیرہ کہلاتے ہیں۔
اور ان کی تعداد دیگر احادیث کی روشنی میں اس سے زیادہ ہے۔
بہر حال یہ امور انسان کو دنیا اور کرنا واجب ہے۔
آخرت میں ہلاک کر ڈالنے والے ہیں۔
انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ان سے از حد پرہیز مذکورہ بالا امور گناہ کبیرہ کہلاتے ہیں۔
اور ان کی تعداد دیگر احادیث کی روشنی میں اس سے زیادہ ہے۔
بہر حال یہ امور انسان کو دنیا اور کرنا واجب ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2874]
Sunan Abi Dawud Hadith 2874 in Urdu
سالم العدوي ← أبو هريرة الدوسي