🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب كيف كان إخراج اليهود من المدينة
باب: مدینہ سے یہود کیسے نکالے گئے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3002
حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا يُونُسُ، قَالَ ابْنُ إِسْحَاق حَدَّثَنِي مَوْلًى لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ مُحَيْصَةَ، عَنْ أَبِيهَا مُحَيْصَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ ظَفِرْتُمْ بِهِ مِنْ رِجَالِ يَهُودَ فَاقْتُلُوهُ"، فَوَثَبَ مُحَيْصَةُ عَلَى شَبِيبَةَ رَجُلٍ مِنْ تُجَّارِ يَهُودَ كَانَ يُلَابِسُهُمْ فَقَتَلَهُ وَكَانَ حُوَيْصَةُ إِذْ ذَاكَ لَمْ يُسْلِمْ وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ مُحَيْصَةَ، فَلَمَّا قَتَلَهُ جَعَلَ حُوَيْصَةُ يَضْرِبُهُ، وَيَقُولُ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ لَرُبَّ شَحْمٍ فِي بَطْنِكَ مِنْ مَالِهِ.
محیصہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں میں سے جس کسی مرد پر بھی تم قابو پاؤ اسے قتل کر دو، تو محیصہ رضی اللہ عنہ نے یہود کے سوداگروں میں سے ایک سوداگر کو جس کا نام شبیبہ تھا حملہ کر کے قتل کر دیا، اور اس وقت تک حویصہ مسلمان نہیں ہوئے تھے اور وہ محیصہ رضی اللہ عنہ سے بڑے تھے، تو جب محیصہ رضی اللہ عنہ نے یہودی تاجر کو قتل کر دیا تو حویصہ محیصہ کو مارنے لگے اور کہنے لگے: اے اللہ کے دشمن! قسم اللہ کی تیرے پیٹ میں اس کے مال کی بڑی چربی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3002]
سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس یہودی پر بھی تمہارا بس چلے اسے قتل کر ڈالو۔ چنانچہ محیصہ رضی اللہ عنہ نے ایک یہودی تاجر پر، جس کا نام شبیہ تھا، حملہ کیا اور اسے قتل کر ڈالا جو ان کے ساتھ رہتا تھا اور (محیصہ کا بھائی) حویصہ ابھی ان دنوں مسلمان نہیں ہوا تھا اور عمر میں محیصہ سے بڑا تھا۔ جب اسے قتل کر دیا تو حویصہ، محیصہ کو مارنے لگا اور کہتا تھا: اے اللہ کے دشمن! اللہ کی قسم! تیرے پیٹ کی بہت سی چربی اسی کے مال کی وجہ سے ہے (یعنی وہ تیرا محسن ہے اور تو نے اس کو قتل کر ڈالا ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3002]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11240)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/436، 435) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے دوراوی مولی زید بن ثابت اور ابنت محیصہ ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مولي لزيد بن ثابت ھو محمد بن أبي محمد
انظر الحديث السابق (3001) وابنة محيصة :لا تعرف (تق : 8786)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 109

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محيصة بن مسعود الأنصاري، أبو سعدصحابي
👤←👥ابنة محيصة بن مسعود
Newابنة محيصة بن مسعود ← محيصة بن مسعود الأنصاري
مجهول
👤←👥محمد بن أبي محمد الأنصاري
Newمحمد بن أبي محمد الأنصاري ← ابنة محيصة بن مسعود
مجهول
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← محمد بن أبي محمد الأنصاري
صدوق مدلس
👤←👥يونس بن بكير الشيباني، أبو بكر، أبو بكير
Newيونس بن بكير الشيباني ← ابن إسحاق القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥مصرف بن عمرو اليامي، أبو بكر، أبو القاسم، أبو عمرو
Newمصرف بن عمرو اليامي ← يونس بن بكير الشيباني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3002
من ظفرتم به من رجال يهود فاقتلوه
Sunan Abi Dawud Hadith 3002 in Urdu