سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. باب الميت يصلى على قبره بعد حين
باب: بعد میں میت کی قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3223
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" خَرَجَ يَوْمًا، فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مدینہ سے نکلے اور اہل احد پر اپنے جنازے کی نماز کی طرح نماز پڑھی، پھر لوٹے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3223]
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لے گئے اور اہل احد پر نماز پڑھی جیسے کہ میت پر پڑھتے ہیں، پھر واپس تشریف لے آئے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3223]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجنائز 72(1344)، والمناقب 25 (3596)، والمغازی 17 (4042)، 27 (4085)، والرقاق 7 (6426)، 53 (6590)، صحیح مسلم/الفضائل 9 (2296)، سنن النسائی/الجنائز 61 (1956)، (تحفة الأشراف: 9956)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/149، 153، 154) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6426) صحيح مسلم (2296)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3223
| خرج يوما فصلى على أهل أحد صلاته على الميت ثم انصرف |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3223 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3223
فوائد ومسائل:
کچھ لوگوں نے اس شہید کی نماز جنازہ کی مشروعیت پر استدلال کیا ہے۔
جبکہ دوسرے اہل علم کہتے ہیں۔
کہ یہاں نماز جنازہ پڑھنی مراد نہیں۔
بلکہ جنازے جیسی دعا کرنی مراد ہے۔
(عون المعبود) اس لئے مذکورہ استدلال کےلئے یہ واضح نص نہیں ہے۔
کچھ لوگوں نے اس شہید کی نماز جنازہ کی مشروعیت پر استدلال کیا ہے۔
جبکہ دوسرے اہل علم کہتے ہیں۔
کہ یہاں نماز جنازہ پڑھنی مراد نہیں۔
بلکہ جنازے جیسی دعا کرنی مراد ہے۔
(عون المعبود) اس لئے مذکورہ استدلال کےلئے یہ واضح نص نہیں ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3223]
Sunan Abi Dawud Hadith 3223 in Urdu
مرثد بن عبد الله اليزني ← عقبة بن عامر الجهني