سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب فِي الشَّرِكَةِ عَلَى غَيْرِ رَأْسِ مَالٍ
باب: بغیر سرمایہ لگائے شرکت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3388
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" اشْتَرَكْتُ أَنَا، وَعَمَّارٌ، وَسَعْدٌ فِيمَا نُصِيبُ يَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ: فَجَاءَ سَعْدٌ بِأَسِيرَيْنِ، وَلَمْ أَجِئْ أَنَا، وَعَمَّارٌ بِشَيْءٍ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں، عمار اور سعد تینوں نے بدر کے دن حاصل ہونے والے مال غنیمت میں حصے کا معاملہ کیا تو سعد دو قیدی لے کر آئے اور میں اور عمار کچھ نہ لائے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3388]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بدر کی جنگ والے دن میں، سیدنا عمار اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہما نے آپس میں طے کیا کہ ”جو بھی ہمیں ملے گا ہم تینوں اس میں شریک ہوں گے۔“ چنانچہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تو دو قیدی لے آئے مگر میں اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کچھ نہ لا سکے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3388]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الأیمان والنذور 47 (3969)، البیوع 103 (4701)، سنن ابن ماجہ/التجارات 63 (2288)، (تحفة الأشراف: 9616) (ضعیف)» (ابوعبیدہ کا اپنے والد عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (3969،4701) ابن ماجه (2288)
أبو عبيدة لم يدرك أباه كما تقدم (995) وأبو إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 122
إسناده ضعيف
نسائي (3969،4701) ابن ماجه (2288)
أبو عبيدة لم يدرك أباه كما تقدم (995) وأبو إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 122
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي، أبو عبيدة أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن مسعود | ثقة | |
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق أبو إسحاق السبيعي ← أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي | ثقة مكثر | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← أبو إسحاق السبيعي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥عبيد الله بن معاذ العنبري، أبو عمرو عبيد الله بن معاذ العنبري ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3388 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3388
فوائد ومسائل:
دو تین یا زیادہ محنت کش افراد آپس میں یہ معاہدہ کرلیں کہ جو ہم کمائیں گے وہ ہم میں مشترک ہوگا۔
اسے شرکۃ الایمان کہتے ہیں۔
امام مالک۔
سفیان ثوری۔
اور احناف اس کے قائل ہیں۔
جبکہ امام احمد کا بھی ایک قول اس کے جواز کا ہے۔
دو تین یا زیادہ محنت کش افراد آپس میں یہ معاہدہ کرلیں کہ جو ہم کمائیں گے وہ ہم میں مشترک ہوگا۔
اسے شرکۃ الایمان کہتے ہیں۔
امام مالک۔
سفیان ثوری۔
اور احناف اس کے قائل ہیں۔
جبکہ امام احمد کا بھی ایک قول اس کے جواز کا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3388]
Sunan Abi Dawud Hadith 3388 in Urdu
أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن مسعود