سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب في خيار المتبايعين
باب: بیچنے اور خریدنے والے کے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ، قَالَ مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ: أَخْبَرَنَا، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ أَبُو زُرْعَةَ إِذَا بَايَعَ رَجُلًا خَيَّرَهُ، قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: خَيِّرْنِي، وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ".
یحییٰ بن ایوب کہتے ہیں ابوزرعہ جب کسی آدمی سے خرید و فروخت کرتے تو اسے اختیار دیتے اور پھر اس سے کہتے: تم بھی مجھے اختیار دے دو اور کہتے: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی جب ایک ساتھ ہوں تو وہ ایک دوسرے سے علیحدہ نہ ہوں مگر ایک دوسرے سے راضی ہو کر ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3458]
یحییٰ بن ایوب بیان کرتے ہیں کہ ابوزرعہ رضی اللہ عنہ جب کسی سے کوئی خرید و فروخت کرتے تو اس کو اختیار دیتے، پھر اسے کہتے کہ مجھے اختیار کر لینے کی مہلت دو۔ اور بیان کرتے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”(بیع کرنے والے) دونوں افراد رضا مندی کے بغیر ہرگز جدا نہ ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3458]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البیوع 27 (1248)، (تحفة الأشراف: 14924)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/536) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: چاہے وہ کلاس کے دو ساتھی ہوں یا ٹرین و بس کے دو ہم سفر، یا بائع و مشتری ہوں یا کوئی اور انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ اس طرح ہونا چاہئے کہ وہ ایک دوسرے سے خوش ہوں۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2805)
أخرجه الترمذي (1248 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (2805)
أخرجه الترمذي (1248 وسنده حسن)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو زرعة بن عمرو البجلي، أبو زرعة أبو زرعة بن عمرو البجلي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥يحيى بن أيوب الجريري يحيى بن أيوب الجريري ← أبو زرعة بن عمرو البجلي | ثقة | |
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله مروان بن معاوية الفزاري ← يحيى بن أيوب الجريري | ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ | |
👤←👥محمد بن حاتم الجرجائي، أبو جعفر محمد بن حاتم الجرجائي ← مروان بن معاوية الفزاري | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1248
| لا يتفرقن عن بيع إلا عن تراض |
سنن أبي داود |
3458
| لا يفترقن اثنان إلا عن تراض |
Sunan Abi Dawud Hadith 3458 in Urdu
أبو زرعة بن عمرو البجلي ← أبو هريرة الدوسي