سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. باب في العمرى
باب: عمر بھر کے لیے عطیہ دینا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 3548
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بھر کے لے عطیہ دینا جائز ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3548]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْعُمْرٰی» (عمر بھر کے لیے دیا گیا عطیہ) ہمیشہ ہمیش کے لیے (موہوب لہ کا) ہو جاتا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3548]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الھبة 32 (2626)، صحیح مسلم/الھبات 4 (1626)، سنن النسائی/العمری 4 (3785)، (تحفة الأشراف: 12212)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/347، 429، 468، 489، 3/319) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «عمرى» ہبہ ہی کی ایک قسم ہے اس میں ہبہ کرنے والا ہبہ کی جانے والی چیز کو جسے ہبہ کر رہا ہے اس کی زندگی بھر کے لئے ہبہ کر دیتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2626) صحيح مسلم (1626)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3548
| العمرى جائزة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3548 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3548
فوائد ومسائل:
فائدہ: اس حدیث میں (جائزۃ) کے معنی (ماضیۃ ومستمرۃ) ہیں، یعنی مرنے کے بعد موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا) کی اولاد اس کی وارث ہوگی۔
خواہ وہ اولاد کا ذکر کرے یا نہ کرے۔
جیسے کہ آگے والی احادیث سے واضح ہے۔
فائدہ: اس حدیث میں (جائزۃ) کے معنی (ماضیۃ ومستمرۃ) ہیں، یعنی مرنے کے بعد موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا) کی اولاد اس کی وارث ہوگی۔
خواہ وہ اولاد کا ذکر کرے یا نہ کرے۔
جیسے کہ آگے والی احادیث سے واضح ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3548]
Sunan Abi Dawud Hadith 3548 in Urdu
بشير بن نهيك السدوسي ← أبو هريرة الدوسي