یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب في اختناث الأسقية
باب: مشک کا منہ موڑ کر اس میں سے پینا منع ہے۔
حدیث نمبر: 3721
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَعَا بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: اخْنِثْ فَمَ الْإِدَاوَةِ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا".
عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ایک مشکیزہ منگوایا اور فرمایا: ”مشکیزے کا منہ موڑو“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے پیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3721]
عیسیٰ بن عبداللہ انصاری اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُحد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزہ منگوایا پھر فرمایا: ”اس کا منہ الٹاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے (منہ لگا کر پانی) پیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3721]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأشربة 18 (1891)، (تحفة الأشراف: 5149) (منکر)» (سند میں عبیداللہ بن عمر ہیں، ابوعبیدالآجری سے روایت ہے کہ امام ابوداود نے کہا: «ہذا لا یعرف عن عبیداللہ بن عمر، والصحیح حدیث عبدالرزاق عن عبداللہ بن عمر (تحفة الأشراف: 5149)» (یہ حدیث عبیداللہ بن عمر سے نہیں جانی جاتی، اس کو عبدالرزاق نے عبداللہ بن عمر سے روایت کیا ہے، واضح رہے کہ امام ترمذی نے عبدالرزاق سے اس طریق کی روایت کے بعد فرمایا: اس کی سند صحیح نہیں ہے، عبداللہ العمری حفظ کے اعتبار سے ضعیف ہیں، اور مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے عیسیٰ بن عبداللہ سے سنا ہے یا نہیں سنا ہے، خلاصہ یہ ہے کہ عبیداللہ بن عمر سے یہ روایت غلط ہے صحیح یہ ہے کہ اس کو عبدالرزاق نے عبداللہ بن عمرالعمری سے روایت کیا جس کے بارے میں امام ابوداود نے اوپر اشارہ کیا اور امام ترمذی نے اس پر تنقید فرمائی، نیز اوپر کی حدیث جو عبیداللہ بن عمر سے مروی ہے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشک کے منہ سے موڑ کر پینے سے منع کیا گیا ہے)
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1891)
عبد اللّٰه العمري ضعيف عابد (تق : 3489) إلا في نافع فھو حسن الحديث عنه
انظر تحفة الأقوياء (188)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
إسناده ضعيف
ترمذي (1891)
عبد اللّٰه العمري ضعيف عابد (تق : 3489) إلا في نافع فھو حسن الحديث عنه
انظر تحفة الأقوياء (188)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1891
| قام إلى قربة معلقة فخنثها ثم شرب من فيها |
سنن أبي داود |
3721
| اخنث فم الإداوة ثم شرب من فيها |
Sunan Abi Dawud Hadith 3721 in Urdu
عيسى بن عبد الله الأنصاري ← عبد الله بن أنيس الأنصاري