الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب فِي أَكْلِ الْجُبْنِ
باب: پنیر کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3819
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي تَبُوكَ، فَدَعَا بِسِكِّينٍ فَسَمَّى وَقَطَعَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غزوہ تبوک میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پنیر لائی گئی آپ نے چھری منگائی اور بسم الله پڑھ کر اسے کاٹا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3819]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ تبوک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «جُبْنَة» یعنی پنیر پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری منگوائی اور پھر «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ پڑھ کر اسے کاٹا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3819]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7114)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/ الأشربة 40 (3052)، 20 (3827) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4227)
مشكوة المصابيح (4227)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥الشعبي الشعبي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل | |
👤←👥عمرو بن منصور المشرقي عمرو بن منصور المشرقي ← الشعبي | صدوق يهم | |
👤←👥إبراهيم بن عيينة الهلالي إبراهيم بن عيينة الهلالي ← عمرو بن منصور المشرقي | صدوق يهم | |
👤←👥يحيى بن موسى بن عبد ربه يحيى بن موسى بن عبد ربه ← إبراهيم بن عيينة الهلالي | ثقة . |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3819
| أتي النبي بجبنة في تبوك فدعا بسكين فسمى وقطع |
المعجم الصغير للطبراني |
976
| أتي في غزوة تبوك بجبنة فأخذ السكين فقطع وقال كلوا باسم الله |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3819 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3819
فوائد ومسائل:
فائدہ: جو چیزیں کفار اور مشرکین نے تیار کی ہوں اور ان میں حرام کی آمیزش کا شایبہ نہ ہوتو وہ حلال اور طیب ہیں۔
کیونکہ چیزوں میں اصل حلت (حلال ہونا) ہی ہے، حرمت (حرام ہونے) کےلئے شرعی دلیل ضروری ہے۔
لیکن اقتصادی نقطہ نظر سے بطور مسلمان ہونے کے ہمیں غیر مسلموں کی تیار کردہ اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے اور اہل اسلام کی مصنوعات کو فروغ دینا چاہیے۔
فائدہ: جو چیزیں کفار اور مشرکین نے تیار کی ہوں اور ان میں حرام کی آمیزش کا شایبہ نہ ہوتو وہ حلال اور طیب ہیں۔
کیونکہ چیزوں میں اصل حلت (حلال ہونا) ہی ہے، حرمت (حرام ہونے) کےلئے شرعی دلیل ضروری ہے۔
لیکن اقتصادی نقطہ نظر سے بطور مسلمان ہونے کے ہمیں غیر مسلموں کی تیار کردہ اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے اور اہل اسلام کی مصنوعات کو فروغ دینا چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3819]
Sunan Abi Dawud Hadith 3819 in Urdu
الشعبي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب