سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب في الجمع بين لونين في الأكل
باب: دو قسم کے کھانے ایک ساتھ کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ، قَالَا:" دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا، وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ".
بسر سلمی کے لڑکے عبداللہ و عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیا، آپ مکھن اور کھجور پسند کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3837]
سلیم بن عامر نے بسر کے دو بیٹوں رضی اللہ عنہما سے روایت کیا جو قبیلہ بنو سلیم سے تھے (اور ان کے نام عبداللہ اور عطیہ نقل ہوئے ہیں) انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3837]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأطعمة 43 (3334)، (تحفة الأشراف: 5192) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4232)
أخرجه ابن ماجه (3334 وسنده صحيح) ابنا بسر سلميين ھما عبد الله بن بسر وعطية بن بسر رضي الله عنھما
مشكوة المصابيح (4232)
أخرجه ابن ماجه (3334 وسنده صحيح) ابنا بسر سلميين ھما عبد الله بن بسر وعطية بن بسر رضي الله عنھما
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3837
| دخل علينا رسول الله فقدمنا زبدا وتمرا وكان يحب الزبد والتمر |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3837 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3837
فوائد ومسائل:
فائدہ: کھانے میں دو قسم کی چیزیں یا دو قسم کے کھانے جمع کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ اسراف اور ترفہ یعنی محض خوش حالی اور خوش خورکی کا اظہار نہ ہو۔
فائدہ: کھانے میں دو قسم کی چیزیں یا دو قسم کے کھانے جمع کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ اسراف اور ترفہ یعنی محض خوش حالی اور خوش خورکی کا اظہار نہ ہو۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3837]
Sunan Abi Dawud Hadith 3837 in Urdu
سليم بن عامر الكلاعي ← عبد الله بن بسر النصري