علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب في الرجل يتداوى
باب: دوا علاج کرانے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3855
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِهِمُ الطَّيْرُ، فَسَلَّمْتُ ثُمَّ قَعَدْتُ، فَجَاءَ الْأَعْرَابُ مِنْ هَا هُنَا وَهَهُنَا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَتَدَاوَى؟، فَقَالَ: تَدَاوَوْا، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ الْهَرَمُ".
اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ کے اصحاب اس طرح (بیٹھے) تھے گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں، تو میں نے سلام کیا پھر میں بیٹھ گیا، اتنے میں ادھر ادھر سے کچھ دیہاتی آئے اور انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم دوا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوا کرو اس لیے کہ اللہ نے کوئی بیماری ایسی نہیں پیدا کی ہے جس کی دوا نہ پیدا کی ہو، سوائے ایک بیماری کے اور وہ بڑھاپا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3855]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «* تخريج:سنن النسائی/الکبری الطب، 43 (7553)، سنن الترمذی/الطب 2 (2038)، سنن ابن ماجہ/الطب 1 (3436)، (تحفة الأشراف: 127)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/278) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4532، 5078، 5079)
رواه ابن الترمذي (2038 وسنده صحيح) وابن ماجه (3436 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (4532، 5078، 5079)
رواه ابن الترمذي (2038 وسنده صحيح) وابن ماجه (3436 وسنده صحيح)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أسامة بن شريك الذبياني | صحابي | |
👤←👥زياد بن علاقة الثعلبي، أبو مالك زياد بن علاقة الثعلبي ← أسامة بن شريك الذبياني | ثقة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← زياد بن علاقة الثعلبي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥حفص بن عمر الأزدي، أبو عمر حفص بن عمر الأزدي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2038
| تداووا فإن الله لم يضع داء إلا وضع له شفاء أو قال دواء إلا داء واحدا قالوا يا رسول الله وما هو قال الهرم |
سنن أبي داود |
3855
| تداووا فإن الله لم يضع داء إلا وضع له دواء غير داء واحد الهرم |
سنن ابن ماجه |
3436
| تداووا عباد الله فإن الله سبحانه لم يضع داء إلا وضع معه شفاء إلا الهرم ما خير ما أعطي العبد قال خلق حسن |
مسندالحميدي |
845
| عباد الله، وضع الله الحرج إلا من اقترض من عرض أخيه شيئا فذلك الذي حرج وهلك |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3855 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3855
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علاج کروانے کی تلقین فرمائی ہے یہ علاج کرنا کروانا توکل کے خلاف نہیں اورخود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی علاج کروایا۔
2) بڑھاپا زندگی کا ایک فطری مرحلہ ہے جس میں قویٰ مضحمل ہو جاتے ہیں ا گر بڑھاپا طاری ہو جائے تواس کو واپس نہیں کیا جا سکتا انسان کو بوقت ضرورت ادویہ کا استعمال کرنا چاہیئے تا کہ وہ بالکل ہی عاجز نہ ہو جائے۔
3 صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں انتہائی پر سکون ہو کر بیٹھتے تھے اور یہی ادب طلبہ علم کے لیئے ہے کہ اپنے اساتذہ کے سامنے باادب ہو کر بیٹھا کریں۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3855]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3436
اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو۔
اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اعرابیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے دیکھا کہ کیا فلاں معاملے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں معاملے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! ان میں سے کسی میں بھی اللہ تعالیٰ نے گناہ نہیں رکھا سوائے اس کے کہ کوئی اپنے بھائی کی عزت سے کچھ بھی کھیلے، تو دراصل یہی گناہ ہے“، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر ہم دوا علاج نہ کریں تو اس میں بھی گناہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! دوا علاج کرو، اس لیے کہ اللہ ت۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3436]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق کا مظہر ہے کہ آپ اسلام میں نئے داخل ہونے والوں کے نامناسب رویے کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے۔
(2)
اسلام کے احکام انسانی فطرت کے مطابق ہیں۔
اس لئے ان میں ایک طرح کی سہولت موجود ہے۔
(3)
عزت میں سے حصہ کاٹنے کامطلب ہے کہ اس کی آبرو ریزی کی یا ایسا کام کیا یا ایسی بات کہی جس سے اس کی عزت میں فرق آئے۔
(4)
بیماری کا علاج کرانا بھی جائز اسباب میں سے ہے۔
جنھیں اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں
(5)
ہر بیماری کا علاج موجو د ہے۔
یہ انسان کی محنت سمجھ اور توجہ پر مبنی ہے کہ مریض بیماری کوسمجھے اور مناسب دوا کاانتخاب کرے۔
(6)
بچپن کے بعد جوانی اور جوانی کے بعد بوڑھاپا اللہ کا بنایا ہوا مستقل نظام ہے۔
اس لئے یہ اپنے وقت پر آتا ہی ہے۔
انسان کو جوانی کی قوتوں سے محروم ہونے سے پہلے نیکیاں کرلینی چاہیے۔
تاکہ بڑھاپے میں حسرت وندامت نہ ہو۔
(7)
خوش اخلاقی انسان کی ایسی خوبی ہے۔
جس سے دنیا میں بھی فائدہ ہوتا ہے اور آخرت میں بھی اس لئے یہ اللہ کاعظیم احسان ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3436]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2038
علاج کرنے کی ترغیب کا بیان۔
اسامہ بن شریک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اعرابیوں (بدوؤں) نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا ہم (بیماریوں کا) علاج کریں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اللہ کے بندو! علاج کرو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بیماری پیدا کی ہے اس کی دوا بھی ضرور پیدا کی ہے، سوائے ایک بیماری کے“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سی بیماری ہے؟ آپ نے فرمایا: ”بڑھاپا“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2038]

وضاحت:
1؎:
معلوم ہواکہ مرض کے ساتھ ساتھ رب العالمین نے دوا اور علاج کا بھی بندوبست فرمایا ہے،
لیکن بڑھاپا ایسا مرض ہے جس کا کوئی علاج نہیں،
یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سے پناہ مانگتے تھے،
یہ بھی معلوم ہواکہ علاج ومعالجہ کرنا مباح ہے اور مرض کی شفاء کے لیے اسباب تلاش کرنا جائز ہے۔

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2038]
Sunan Abi Dawud Hadith 3855 in Urdu
زياد بن علاقة الثعلبي ← أسامة بن شريك الذبياني