یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب في لبس الصوف والشعر
باب: اونی اور بال والے کپڑے پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4032
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْن يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَلِي، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْوَدَ"،وقَالَ حُسَيْنٌ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ پر ایک سیاہ بالوں کی چادر تھی جس میں (کجاوہ) کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہننے کے لیے کپڑا مانگا، آپ نے مجھے کتان کے دو کپڑے پہنائے تو میں اپنے کو دیکھتا تو اپنے آپ کو اپنے اور ساتھیوں کے بالمقابل اچھے لباس والا محسوس کرتا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4032]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کی بنی ہوئی کجاووں جیسے نقش والی سیاہ رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے تھے۔“ اور حسین نے سند یوں بیان کی «حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا» یعنی ابن ابی زائدہ کی بجائے اصل نام و نسب ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4032]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/فضائل الصحابة 9 (2081)، سنن الترمذی/الأدب 49 (2813)، (تحفة الأشراف: 9753، 17857)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/185، 6/162) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
[4032ب] إسناده ضعيف
عقيل بن مدرك لم يوثقه غير ابن حبان وقال الحافظ : مقبول (تق : 4663) أي مجهول الحال
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 143
[4032ب] إسناده ضعيف
عقيل بن مدرك لم يوثقه غير ابن حبان وقال الحافظ : مقبول (تق : 4663) أي مجهول الحال
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 143
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5445
| خرج النبي ذات غداة وعليه مرط مرحل من شعر أسود |
جامع الترمذي |
2813
| خرج النبي ذات غداة وعليه مرط من شعر أسود |
سنن أبي داود |
4032
| خرج رسول الله وعليه مرط مرحل من شعر أسود |
Sunan Abi Dawud Hadith 4032 in Urdu
صفية بنت شيبة القرشية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق