یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب في الرخصة في ذلك
باب: لال رنگ کا استعمال جائز ہے۔
حدیث نمبر: 4073
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ".
عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں ایک خچر پر خطبہ دیتے دیکھا، آپ پر لال چادر تھی اور علی رضی اللہ عنہ آپ کے آگے آپ کی آواز دوسروں تک پہنچا رہے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4073]
جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں دیکھا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4073]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5055)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/477) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ جو کہتے ہیں اسے بلند آواز سے پکار کر کہہ دیتے تاکہ آپ کی باتیں لوگوں کو پہنچ جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (4363)
انظر الحديث السابق (1956)
مشكوة المصابيح (4363)
انظر الحديث السابق (1956)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥هلال بن عامر المزني | ثقة | |
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية محمد بن خازم الأعمى ← هلال بن عامر المزني | ثقة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← محمد بن خازم الأعمى | ثقة حافظ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4073
| يخطب على بغلة وعليه برد أحمر وعلي أمامه يعبر عنه |
Sunan Abi Dawud Hadith 4073 in Urdu
محمد بن خازم الأعمى ← هلال بن عامر المزني