پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. باب في جلود النمور والسباع
باب: چیتوں اور درندوں کی کھال کا بیان۔
حدیث نمبر: 4129
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَا النِّمَارَ"، قَالَ: وَكَانَ مُعَاوِيَةُ لَا يُتَّهَمُ فِي الْحَدِيثِ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَنَا أَبُو سَعِيدٍ: قَالَ لَنَا أَبُو دَاوُدَ: أَبُو الْمُعْتَمِرِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ طَهْمَانَ كَانَ يَنْزِلُ الْحِيَرَةَ.
امیر المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ریشمی زینوں پر اور چیتوں کی کھال پر سواری نہ کرو“۔ ابن سیرین کہتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی روایت میں متہم نہ تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4129]
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «خَزّ» (ریشم) کے کپڑے اور چیتے کی کھال کو اپنی گدی مت بناؤ۔“ (انہیں بطور زین یا زین پوش استعمال نہ کرو۔) ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت حدیث میں متہم نہیں تھے۔“ (ان کی سیاسی آراء سے کسی کو اختلاف ہو تو الگ بات ہے ورنہ فرامین رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نقل میں نہایت قابل اعتماد تھے)۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4129]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11429)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 47 (3656)، مسند احمد (4/93، 94) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4357)
أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (4357)
أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاوية بن أبي سفيان الأموي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر محمد بن سيرين الأنصاري ← معاوية بن أبي سفيان الأموي | ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥يزيد بن طهمان الرقاشي، أبو المعتمر يزيد بن طهمان الرقاشي ← محمد بن سيرين الأنصاري | ثقة | |
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان وكيع بن الجراح الرؤاسي ← يزيد بن طهمان الرقاشي | ثقة حافظ إمام | |
👤←👥هناد بن السري التميمي، أبو السري هناد بن السري التميمي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4129
| لا تركبوا الخز النمار |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4129 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4129
فوائد ومسائل:
چیتے اور تمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے، خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانا یا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں۔
چیتے اور تمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے، خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانا یا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4129]
Sunan Abi Dawud Hadith 4129 in Urdu
محمد بن سيرين الأنصاري ← معاوية بن أبي سفيان الأموي