یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب ما جاء في خضاب الصفرة
باب: پیلے رنگ کے خضاب کا بیان۔
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ هَذَا؟ قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے“ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”یہ اس سے بھی اچھا ہے“ اتنے میں ایک تیسرا شخص زرد خضاب لگا کے گزرا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ان سب سے اچھا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4211]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک آدمی کا گزر ہوا جس نے اپنے بال مہندی سے رنگے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا خوب ہے!“ پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور کتم (بوٹی) سے رنگے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سے بڑھ کر عمدہ ہے۔“ پھر ایک اور گزرا جس نے زرد رنگ سے رنگے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان سب سے عمدہ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4211]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/اللباس 34 (3627)، (تحفة الأشراف: 5720) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3627)
حميد بن وھب،ضعفه البخاري وغيره وقال الحافظ في التقريب : لين الحديث (1564)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 149
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3627)
حميد بن وھب،ضعفه البخاري وغيره وقال الحافظ في التقريب : لين الحديث (1564)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 149
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4211
| مر آخر قد خضب بالصفرة فقال هذا أحسن من هذا كله |
سنن ابن ماجه |
3627
| ما أحسن هذا ثم مر بآخر قد خضب بالحناء والكتم فقال هذا أحسن من هذا ثم مر بآخر قد خضب بالصفرة فقال هذا أحسن من هذا كله |
Sunan Abi Dawud Hadith 4211 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي