یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب ما جاء في التختم في اليمين أو اليسار
باب: انگوٹھی دائیں یا بائیں ہاتھ میں پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4228
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ،" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ فِي يَدِهِ الْيُسْرَى".
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما انگوٹھی اپنے بائیں ہاتھ میں پہنتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4228]
نافع بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنی انگوٹھی بائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4228]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7766) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4228 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4228
فوائد ومسائل:
یہ ایک صحابی کا عمل ہے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اُوپر بیان ہوا ہے۔
اور وہی قابلِ اتباع ہے، جیسا کہ اگلی روایت میں بھی آرہا ہے۔
ممکن ہے کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے حضرت عبداللہ بن عمر بے خبر رہے ہوں، ورنہ وہ کبھی بھی اس کے برعکس عمل نہ کرتے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4228]
Sunan Abi Dawud Hadith 4228 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي