🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب في النهى عن تهييج الترك، والحبشة
باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4302
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، عَنْ السَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ رَجُلٌ مِنَ الْمُحَرَّرِينَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" دَعُوا الْحَبَشَةَ مَا وَدَعُوكُمْ وَاتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ".
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حبشہ کے کافروں کو اس وقت تک چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں، اور ترکوں کو بھی چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4302]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حبشیوں سے تعرض نہ کرو جب تک کہ وہ تمہارے درپے نہ ہوں اور ترکوں کو بھی چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تمہیں چھوڑے رہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4302]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الجہاد 42 (3178)، (تحفة الأشراف: 15689) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ ایک جنگی تدبیر تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو بتلائی کہ یہ کافر اقوام جب تک مسلمانوں کے خلاف اقدام نہ کریں، مسلمانوں کو بھی ان سے جنگ میں ابتداء نہ کرنی چاہئے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (5430)
أخرجه النسائي (3178 وسنده حسن)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥اسم مبهم0
👤←👥محلم بن سوار الحمصي، أبو سكينة
Newمحلم بن سوار الحمصي ← اسم مبهم
مختلف في صحبته
👤←👥يحيى بن أبي عمرو السيباني، أبو زرعة
Newيحيى بن أبي عمرو السيباني ← محلم بن سوار الحمصي
ثقة يرسل عن الصحابة
👤←👥ضمرة بن ربيعة الفلسطيني، أبو عبد الله
Newضمرة بن ربيعة الفلسطيني ← يحيى بن أبي عمرو السيباني
ثقة
👤←👥ابن النحاس الرملي، أبو عمير
Newابن النحاس الرملي ← ضمرة بن ربيعة الفلسطيني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4302
دعوا الحبشة ما ودعوكم واتركوا الترك ما تركوكم
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4302 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4302
فوائد ومسائل:
مسلمانوں کی جمیعیت اگر مجتمع نہ ہو تو یہی حکم ہے (قاتِلُوا المشرکین کافَّةً) التوبة:36 پر عمل لازم ہے اور خیر القرون میں اسی پر عمل ہوا ہے۔
واللہ اعلم
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4302]

Sunan Abi Dawud Hadith 4302 in Urdu