سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب دِيَةِ الْجَنِينِ
باب: جنین (ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچہ) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4574
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ طَلْحَةَ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قِصَّةِ حَمَلِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ مَيِّتًا وَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ فَقَضَى عَلَى الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ، فَقَالَ عَمُّهَا: إِنَّهَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ، فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّهُ كَاذِبٌ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا اسْتَهَلَّ وَلَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ فَمِثْلُهُ يُطَلُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعَ الْجَاهِلِيَّةِ وَكَهَانَتَهَا! أَدِّ فِي الصَّبِيِّ غُرَّةً، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ اسْمُ إِحْدَاهُمَا مُلَيْكَةَ وَالْأُخْرَى أُمَّ غُطَيْفٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے حمل بن مالک کے قصے میں روایت ہے، وہ کہتے ہیں تو اس نے بچہ کو جسے بال اگے ہوئے تھے ساقط کر دیا، وہ مرا ہوا تھا اور عورت بھی مر گئی، تو آپ نے وارثوں پر دیت کا فیصلہ کیا، اس پر اس کے چچا نے کہا: اللہ کے نبی! اس نے تو ایک ایسا بچہ ساقط کیا ہے جس کے بال اگ آئے تھے، تو قاتل عورت کے باپ نے کہا: یہ جھوٹا ہے، اللہ کی قسم! نہ تو وہ چیخا، نہ پیا، اور نہ کھایا، اس جیسے کا خون تو معاف (رائیگاں) قرار دے دیا جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جاہلیت جیسی مسجع عبارت بولتے ہو جیسے کاہن بولتے ہیں، بچے کی دیت ایک غلام یا لونڈی کی دینی ہو گی“۔ ابن عباس کہتے ہیں: ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4574]
جناب عکرمہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حمل بن مالک کے واقعہ میں بیان کیا کہ ”اس نے عورت کا بچہ ساقط کر دیا جو مردہ تھا اور اس کے بال اگ چکے تھے اور عورت بھی مر گئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت اس قاتلہ کے وارثوں پر ڈال دی۔ مقتولہ کے چچا نے کہا: ”اس کا بچہ ساقط ہوا ہے، اے اللہ کے نبی! جس کے بال اگ چکے تھے۔“ تو قاتلہ کے والد نے کہا: ”یہ جھوٹا ہے، اللہ کی قسم! بچہ نہ چیخا نہ چلایا، نہ پیا نہ کھایا، ایسا خون تو باطل ہوتا ہے (اس میں قصاص ہوتا ہے نہ دیت)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا جاہلوں اور کاہنوں کی سی سجع ہے؟ بچے کی دیت میں ایک غلام یا لونڈی ادا کرو۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان عورتوں میں سے ایک کا نام ملیکہ تھا اور دوسری کا ام غطیف۔““ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4574]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4568، (تحفة الأشراف: 3444) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4832)
سلسلة سماك عن عكرمة ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161
إسناده ضعيف
نسائي (4832)
سلسلة سماك عن عكرمة ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← عكرمة مولى ابن عباس | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥أسباط بن نصر الهمداني، أبو يوسف، أبو نصر أسباط بن نصر الهمداني ← سماك بن حرب الذهلي | صدوق كثير الخطا يغرب | |
👤←👥عمرو بن حماد القناد، أبو محمد عمرو بن حماد القناد ← أسباط بن نصر الهمداني | صدوق رمي بالرفض | |
👤←👥سليمان بن عبد الرحمن الطلحي، أبو داود سليمان بن عبد الرحمن الطلحي ← عمرو بن حماد القناد | ثقة |
Sunan Abi Dawud Hadith 4574 in Urdu
عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي