ابن حجیر عدوی کہتے ہیں کہ میں نے اس قصے میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی روایت کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ”اور تم آفت زدہ لوگوں کی مدد کرو اور بھٹکے ہووں کو راستہ بتاؤ“۔
Narrated Umar ibn al-Khattab: The Prophet ﷺ said: the same occasion: Help the oppressed (sorrowful) and guide those who have lost their way.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 4799
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن حجير العدوي مستور (تق: 8461) و روي له الضياء المقدسي في المختارة وللحديث شواهد ضعيفة انوار الصحيفه، صفحه نمبر 167
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4817
فوائد ومسائل: ان صفات و خصائل کو معمولی اور اضافی صفات نہیں سمجھنا چاہیئے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ صفات ایمان واسلام کو کامل کرتی ہیں۔ یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4817