🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. باب في التواضع
باب: تواضع (خاکساری) کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4895
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ وَلَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ".
عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے مجھ کو وحی کی ہے کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الزہد 16 (4179)، (تحفة الأشراف: 11016) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
رواه مسلم (2865)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عياض بن حمار المجاشعيصحابي
👤←👥يزيد بن عبد الله العامري، أبو العلاء
Newيزيد بن عبد الله العامري ← عياض بن حمار المجاشعي
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← يزيد بن عبد الله العامري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥الحجاج بن الحجاج الباهلي
Newالحجاج بن الحجاج الباهلي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن طهمان الهروي، أبو سعيد
Newإبراهيم بن طهمان الهروي ← الحجاج بن الحجاج الباهلي
ثقة
👤←👥حفص بن عبد الله السلمي، أبو سهل، أبو عمرو
Newحفص بن عبد الله السلمي ← إبراهيم بن طهمان الهروي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أحمد بن حفص السلمي، أبو علي
Newأحمد بن حفص السلمي ← حفص بن عبد الله السلمي
صدوق حسن الحديث
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4895
الله أوحى إلي أن تواضعوا حتى لا يبغي أحد على أحد لا يفخر أحد على أحد
سنن ابن ماجه
4179
الله أوحى إلي أن تواضعوا حتى لا يفخر أحد على أحد
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4895 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4895
فوائد ومسائل:
سبھی احادیثِ نبویہ اللہ عزوجل کی جانب سے وحی کا حصہ ہیں۔
ارشادِ باری تعالی ہے: (وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى، إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى) (النجم:3ـ4) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خوہش سے نہیں بولتے، مگر سب وحی ہوتا ہے، تو بعض فرامین میں اس قسم کے جملوں کا اضافہ کہ اللہ نے مجھے وحی کی ہے، وہ اس مضمون کی اہمیت اور تاکید کے پیش ِ نظر ہوتا ہے اور ایسی احادیث کو احادیثِ قدسیہ کہا جاتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4895]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4179
تکبر اور گھمنڈ سے بے زاری اور تواضع کا بیان۔
عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: بیشک اللہ عزوجل نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم تواضع و فروتنی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4179]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تواضع (انکسار فردتنی)
کا مطلب ہے:
فخر وغرور سے اجتناب، دوسروں کا احترام اور کم درجے کے لوگوں سے میل جول اور حسن سلوک کو اپنی شان کے خلاف نہ سمجھنا۔

(2)
مسلمانوں کو ایک دوسرے سے تواضع کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

(3)
اللہ کی دی ہوئی کسی بھی نعمت پر فخر و تکبر جائز نہیں بلکہ شکر کے جذبے کے ساتھ اس نعمت سے مخلوق کے بھلے کا کام لینا چاہیے۔

(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کے علاوہ بھی وحی نازل ہوئی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی روشنی میں مسلمانوں کہ رہنمائی فرماتے تھے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال (احادیث)
اسی وحی کی وجہ سے واجب التعمیل ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4179]