سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب في الإقامة
باب: اقامت (تکبیر) کا بیان۔
حدیث نمبر: 509
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، مِثْلَ حَدِيثِ وُهَيْبٍ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ أَيُّوبَ، فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَةَ.
اس طریق سے بھی انس رضی اللہ عنہ سے وہیب کی حدیث کے مثل حدیث مروی ہے اسماعیل کہتے ہیں: میں نے اسے ایوب سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: «إلا الإقامة» (یعنی سوائے «قد قامت الصلاة» کے) ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 509]
جناب خالد حذا نے ابوقلابہ سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے (مذکورہ بالا) روایت وہیب کی مثل بیان کی۔ اسماعیل (راوی) نے کہا کہ میں نے یہ حدیث ایوب کو بیان کی تو کہا: ”مگر اقامت“ (یعنی «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ»)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 509]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 943) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ پوری اقامت اکہری (ایک ایک بار) ہو گی البتہ «قد قامت الصلاة» کو دو بار کہا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (607) صحيح مسلم (378)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 509 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← أنس بن مالك الأنصاري