علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. باب في الشفاعة
باب: سفارش کا بیان۔
حدیث نمبر: 5132
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ , وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ , قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ:" اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا، فَإِنِّي لَأُرِيدُ الْأَمْرَ فَأُؤَخِّرُهُ كَيْمَا تَشْفَعُوا فَتُؤْجَرُوا، فَإِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا".
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سفارش کرو، اجر پاؤ گے، میں کسی معاملے کا فیصلہ کرنا چاہتا ہوں، تو اسے مؤخر کر دیتا ہوں، تاکہ تم سفارش کر کے اجر کے مستحق بن جاؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سفارش کرو تم اجر پاؤ گے“۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5132]
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے (انہوں نے اپنے احباب سے کہا) کہ ”سفارش کر دیا کرو، اجر پاؤ گے۔“ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سفارش کیا کرو تمہیں اجر ملے گا۔“ بلاشبہ (بعض اوقات) میں ایک کام کر دینا چاہتا ہوں مگر اسے (کسی قدر) ٹالتا رہتا ہوں تاکہ تم سفارش کرو اور ثواب پاؤ۔ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سفارش کیا کرو اجر پاؤ گے۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5132]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزکاة 65 (2558)، (تحفة الأشراف: 11447) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
رواه البخاري (1432) ومسلم (2627)
رواه البخاري (1432) ومسلم (2627)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
5132
| اشفعوا تؤجروا |
Sunan Abi Dawud Hadith 5132 in Urdu
همام بن منبه اليماني ← معاوية بن أبي سفيان الأموي