🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. باب الرجل يؤم القوم وهم له كارهون
باب: آدمی لوگوں کی امامت کرے اور لوگ اسے ناپسند کرتے ہوں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 593
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدٍ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُمْ صَلَاةً: مَنْ تَقَدَّمَ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ، وَرَجُلٌ أَتَى الصَّلَاةَ دِبَارًا وَالدِّبَارُ أَنْ يَأْتِيَهَا بَعْدَ أَنْ تَفُوتَهُ، وَرَجُلٌ اعْتَبَدَ مُحَرَّرَهُ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: تین آدمیوں کی نماز اللہ قبول نہیں فرماتا: ایک تو وہ شخص جو لوگوں کی امامت کرے اور لوگ اسے ناپسند کرتے ہوں، دوسرا وہ شخص جو نماز میں پیچھے آئے، پیچھے آنا یہ ہے کہ جماعت فوت ہو جانے یا وقت گزر جانے کے بعد آئے، اور تیسرا وہ شخص جو اپنے آزاد کئے ہوئے شخص کو دوبارہ غلام بنا لے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 593]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 43 (970)، (تحفة الأشراف: 8903) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے دو راوی عبدالرحمن افریقی اور عمران ضعیف ہیں، مگر اس کا پہلا جزء شواہد سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف إلا الشطر الأول فصحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (970)
عبد الرحمٰن بن زياد الإفريقي ضعيف
وعمران بن عبد ٍالمعافري : ضعيف (تقريب : 5160)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 34

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عمران بن عبد المعافري، أبو عبد الله
Newعمران بن عبد المعافري ← عبد الله بن عمرو السهمي
مقبول
👤←👥عبد الرحمن بن زياد الإفريقي، أبو خالد، أبو أيوب
Newعبد الرحمن بن زياد الإفريقي ← عمران بن عبد المعافري
ضعيف الحديث
👤←👥عبد الله بن عمر الرعيني، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر الرعيني ← عبد الرحمن بن زياد الإفريقي
ثقة
👤←👥عبد الله بن مسلمة الحارثي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن مسلمة الحارثي ← عبد الله بن عمر الرعيني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
593
ثلاثة لا يقبل الله منهم صلاة من تقدم قوما وهم له كارهون رجل أتى الصلاة دبارا والدبار أن يأتيها بعد أن تفوته رجل اعتبد محرره
سنن ابن ماجه
970
ثلاثة لا تقبل لهم صلاة الرجل يؤم القوم وهم له كارهون الرجل لا يأتي الصلاة إلا دبارا يعني بعد ما يفوته الوقت من اعتبد محررا
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 593 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 593
593۔ اردو حاشیہ:
➊ شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک اس کا پہلا حصہ صحیح ہے۔ یعنی جس امام پر اس کی قوم راضی نہ ہو، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی اور امام کی ناپسندیدگی کی وجہ اگر واقعی شرعی ہو تو یہ وعید ہو گی۔ مثلاً اس منصب پر جبراً مسلط ہونا، نماز بےوقت اور خلاف سنت پڑھانا یا قرأت میں لحن فحش کرنا وغیرہ۔ لیکن اگر ناراضی کے اسباب ذاتی قسم کے ہوں یا فی الواقع شرعی نہ ہوں، تو اس وعید سے بری ہو گا۔ نیز متدین (دیندار) افراد اور ان کی کثیر تعداد کا لحاظ بھی ضروری ہے۔ چند ایک افراد کی ناراضگی معتبر نہیں ہے۔ چونکہ امام کو مختلف قسم کے لوگوں سے واسطہ رہتا ہے، جن کی طبائع ازواق میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اس لئے اسے علم، حلم اور حکمت سے کام لیتے رہنا چاہیے، جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کا بیان قرآن کریم میں آیا ہے: «وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ» [آل عمران۔ 159]
اگر آپ تندخو اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپ سے بکھر جاتے۔
➋ دوسرے دو امور اگرچہ سنداً کمزور ہیں، مگر انتہائی اہم ہیں۔ یعنی جو شخص عادتاً جماعت سے پیچھے رہتا ہو یا بردہ فروشی کا کام کرتا ہو، یہ کبیرہ گناہ ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 593]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث970
لوگوں کے نزدیک ناپسندیدہ امام کا کیا حکم ہے؟
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی: ایک تو وہ جو لوگوں کی امامت کرے جب کہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہوں، دوسرا وہ جو نماز میں ہمیشہ پیچھے (یعنی نماز کا وقت فوت ہو جانے کے بعد) آتا ہو، اور تیسرا وہ جو کسی آزاد کو غلام بنا لے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 970]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے پہلے حصے یعنی اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
جولوگوں کا امام بن جائے حالانکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں۔
کو صحیح قرار دیا ہے۔
حدیث کا یہ جملہ اگلی حدیث میں بھی آ رہا ہے جسے ہمارے محقق نے حسن قرار دیا ہے بنا بریں یہ جملہ قابل عمل اور قابل حجت ہے تفصیل کےلئے دیکھئے: (صحیح الترغیب للأبانی، رقم: 486، 483 وضعیف سنن ابن ماجه، رقم: 205)

(2)
امام کے لئے یہ وعید اس وقت ہے جب نمازیوں کی اس سے ناراضی کی شرعاً معقول وجہ ہو مثلا وہ کسی اور اہلیت رکھنےوالے آدمی کو امام مقرر کرنا چاہتے ہوں یا اس کے فسق وفجور کی وجہ سے اسے امام بنانا پسند نہ کرتے ہوں۔
لیکن اگر وہ اس لئے ناراض ہوں کہ امام انھیں شرک وبدعت سے یا غلط کاریوں سے منع کرتا ہے۔
یا سنت کے مطابق اطمینان سے اور اول وقت نماز پڑھاتا ہے۔
یا اس قسم کی کوئی وجہ ہو تو امام گناہگار نہیں۔
مقتدیوں کی غلطی ہے۔
انھیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔

(3)
آخری وقت میں نماز ادا کرنے اور کسی آزاد آدمی کو اغوا کرکے غلام بنا لینے کا گناہ دوسری صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
تاہم نماز کے قبول نہ ہونے کی روایت صحیح نہیں۔
جیسے کہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے وضاحت کی ہے۔

(4)
بلاعذر نماز آخر وقت میں پڑھنے پر وعید آئی ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
یہ منافق کی نماز ہے وہ بیٹھا سورج کو دیکھتا رہتا ہے۔
حتیٰ کہ جب وہ (غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے اور)
شیطان کے سینگوں کے درمیان ہوجاتا ہے۔
تو یہ اٹھ کرچار ٹھونگیں مار لیتا ہے۔
جن میں اللہ کو بہت کم یاد کرتا ہے۔ (صحیح مسلم، المساجد، باب استحباب التبکیر بالعصر، حدیث: 622)

(5)
آزاد آدمی کو اغوا کرکے غلام بنا لینا بھی بہت بڑا جرم ہے۔
جس کی شناعت احادیث میں وارد ہے۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
تین آدمیوں کے خلاف قیامت کے دن میں خود مدعی ہوں گا۔
۔
۔
ایک وہ آدمی جس نے کسی آزاد کو (غلام بنا کر)
بیچ دیا اور اس کی قیمت کھالی (صحیح البخاري، البیوع، باب إثم من باع حرا، حدیث: 2227)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 970]