سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. باب الرجل يعيد سورة واحدة في الركعتين
باب: آدمی ایک ہی سورت کو دو رکعت میں دہرائے اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 816
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ: إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا". فَلَا أَدْرِي أَنَسِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ قَرَأَ ذَلِكَ عَمْدًا.
معاذ بن عبداللہ جہنی کہتے ہیں کہ قبیلہ جہینہ کے ایک آدمی نے انہیں خبر دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی دونوں رکعتوں میں «إذا زلزلت الأرض» پڑھتے ہوئے سنا، لیکن میں یہ نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے تھے یا آپ نے عمداً اسے پڑھا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 816]
جناب معاذ بن عبداللہ جہنی رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ بنو جہینہ کے ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں دونوں رکعات میں ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا﴾ [سورة الزلزلة: 1] پڑھ رہے تھے، ”مجھے نہیں معلوم کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے تھے یا عمداً اس کی قراءت کی تھی۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 816]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15673) (حسن)»
وضاحت: (ابن حجرؒ) ظاہر یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جان بوجھ کر اس سنت کی دلیل فراہم کرنے کے لیے ایسا کیا۔ [المرعاة: 177/3]
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (862)
مشكوة المصابيح (862)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
816
| يقرأ في الصبح إذا زلزلت الأرض في الركعتين كلتيهما |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 816 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 816
816۔ اردو حاشیہ:
کسی سورت کا نماز میں تکرار کرنا بلاشبہ جائز ہے۔
کسی سورت کا نماز میں تکرار کرنا بلاشبہ جائز ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 816]
Sunan Abi Dawud Hadith 816 in Urdu
معاذ بن عبد الله الجهني ← اسم مبهم