سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. باب الدعاء في الصلاة
باب: نماز میں دعا مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 884
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: كَانَ رَجُل يُصَلِّي فَوْقَ بَيْتِهِ، وَكَانَ إِذَا قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى سورة القيامة آية 40 قَالَ:" سُبْحَانَكَ فَبَلَى". فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ أَحْمَدُ: يُعْجِبُنِي فِي الْفَرِيضَةِ أَنْ يَدْعُوَ بِمَا فِي الْقُرْآنِ.
موسی بن ابی عائشہ کہتے ہیں ایک صاحب اپنی چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے، جب وہ آیت کریمہ «أليس ذلك بقادر على أن يحيي الموتى» (سورة القيامة: ۴۰) پر پہنچتے تو «سبحانك» کہتے پھر روتے، لوگوں نے اس سے ان کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا: میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: احمد نے کہا: مجھے بھلا لگتا ہے کہ آدمی فرض نماز میں وہ دعا کرے جو قرآن میں ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 884]
جناب موسیٰ بن ابی عائشہ (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ وہ گھر کی چھت پر نماز پڑھاتے تھے، تو جب وہ ﴿أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى﴾ [سورة القيامة: 40] ”کیا اللہ قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کر دے؟“ پڑھتے تو (جواب میں) کہتے: «سُبْحَانَكَ فَبَلَى» ”اے اللہ! تو پاک ہے، تو یقیناً قدرت رکھتا ہے۔“ لوگوں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: ”میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام احمد رحمہ اللہ کا کہنا ہے: ”مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ فرض نمازوں میں قرآنی دعائیں کی جائیں۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 884]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15680) (صحیح)»
وضاحت: وضاحت: سورة القيامة: (۴۰)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
أخرجه ابن أبي حاتم في تفسيره (10/ 3389 ح19073)’’عن شعبة عن موسي عن آخر عن آخر‘‘ فالواسطة مجهولة بين التابعي والصحابي فالسند معلول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 44
ضعيف
أخرجه ابن أبي حاتم في تفسيره (10/ 3389 ح19073)’’عن شعبة عن موسي عن آخر عن آخر‘‘ فالواسطة مجهولة بين التابعي والصحابي فالسند معلول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 44
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 884 in Urdu
موسى بن أبي عائشة الهمداني ← اسم مبهم