صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
662. (429) باب ذكر القيام من الركعتين قبل الجلوس ساهيا،
نمازی کا دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے سے قبل بھول کر قیام کرنے کا بیان،
حدیث نمبر: 1030
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ وَهُوَ ابْنُ عُثْمَانَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ، أَنَّهُ قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً مِنَ الصَّلَوَاتِ، فَقَامَ مِنَ اثْنَتَيْنِ فَسُبِّحَ بِهِ، فَمَضَى حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ وَلَمْ يَبْقَ إِلا التَّسْلِيمُ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ"
سیدنا عبداللہ بن بُحینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازوں میں سے ایک نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں (تشہد بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ”سبحان اللہ“ کہہ کر یاد دلایا گیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی نماز) جاری رکھی حتیٰ کہ نماز سے فارغ ہو گئے اور صرف سلام باقی رہ گیا لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب السهو فى الصلاة/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← عبد الله بن مالك بن بحينة