صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
735. (502) باب فضل طول القيام فى صلاة الليل وغيره
نماز تہجّد اور دیگر نمازوں میں طویل قیام کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1155
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى ، قَالا: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الصَّلاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ"
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کونسی نماز اٖفضل و اعلیٰ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبے اور طویل قیام والی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 41، 756، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1155، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 197، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 23، والترمذي فى (جامعه) برقم: 387، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1421، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4760، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14430، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1313»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1155 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1155
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رات کی نماز میں لمبا قیام کرنا افضل ہے۔
➋ قیام اللیل میں کثرتِ رکعات اور کثرتِ رکوع و سجود کے بجائے لمبا قیام کرنا افضل ہے، لہٰذا رات کی نماز میں کثرتِ عدد کے بجائے طویل قیام کو ترجیح دی جائے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رات کی نماز میں لمبا قیام کرنا افضل ہے۔
➋ قیام اللیل میں کثرتِ رکعات اور کثرتِ رکوع و سجود کے بجائے لمبا قیام کرنا افضل ہے، لہٰذا رات کی نماز میں کثرتِ عدد کے بجائے طویل قیام کو ترجیح دی جائے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1155]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1155 in Urdu
طلحة بن نافع القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري