صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
735. (502) بَابُ فَضْلِ طُولِ الْقِيَامِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ وَغَيْرِهِ
نماز تہجّد اور دیگر نمازوں میں طویل قیام کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1154
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ: ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَقَالُوا: فَأَطَالَ حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْءٍ"، قِيلَ: وَمَا هَمَمْتُ؟ قَالَ:" هَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَهُ"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا (اور طویل قراءت کی) حتیٰ کہ میں نے ایک بُرے کام کا ارادہ کرلیا۔ اُن سے عرض کی گئی کہ آپ نے کیا ارادہ کیا تھا؟ فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ میں بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1135، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 773، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1418، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4759، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3720»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1154 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1154
فوائد:
➊ ائمہ و کبار شخصیات کا ادب و احترام لازم ہے اور ان کے قول و فعل کی مخالفت نہ کی جائے، بشرطیکہ وہ حرام نہ ہو۔
➊ ائمہ و کبار شخصیات کا ادب و احترام لازم ہے اور ان کے قول و فعل کی مخالفت نہ کی جائے، بشرطیکہ وہ حرام نہ ہو۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1154]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1154 in Urdu
شقيق بن سلمة الأسدي ← عبد الله بن مسعود