صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
816. (583) باب فضل المساجد إذ هي أحب البلاد إلى الله
مساجد کی فضیلت کا بیان کیونکہ وہ اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ ترین جگہیں ہیں
حدیث نمبر: 1293
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مِكْتَلٍ ، وَأَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَحَبُّ الْبِلادِ إِلَى اللَّهِ مَسَاجِدُهَا، وَأَبْغَضُ الْبِلادِ إِلَى اللَّهِ أَسْوَاقُهَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہروں میں پسندیدہ ترین جگہیں اس کی مساجد ہیں۔ اور اللہ کے نزدیک بد ترین جگہیں بازار ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1293]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 671، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1293، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1600، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5063، والبزار فى (مسنده) برقم: 8839»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1293 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1293
فوائد:
◈ مسجدیں اللہ تعالیٰ کی محبوب ترین جگہیں ہیں، اس لیے کہ یہ نیکیوں کی آماجگاہ ہیں اور ان کی بنیاد تقویٰ پر ہوتی ہے اور بازار مبغوض ترین مقامات ہیں، کیونکہ یہاں دھوکہ و ملاوٹ ہوتی ہے، سود چلتا ہے، جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں، وعدہ خلافی کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اعراض ہوتا ہے۔ [شرح النووي: 170/5]
◈ مسجدیں اللہ تعالیٰ کی محبوب ترین جگہیں ہیں، اس لیے کہ یہ نیکیوں کی آماجگاہ ہیں اور ان کی بنیاد تقویٰ پر ہوتی ہے اور بازار مبغوض ترین مقامات ہیں، کیونکہ یہاں دھوکہ و ملاوٹ ہوتی ہے، سود چلتا ہے، جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں، وعدہ خلافی کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اعراض ہوتا ہے۔ [شرح النووي: 170/5]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1293]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1293 in Urdu
عبد الرحمن بن مهران الأزدي ← أبو هريرة الدوسي