صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
925. (692) باب استقبال الإمام الناس للخطبة بعد الفراغ من الصلاة
نماز عید سے فراغت کے بعد امام کا خطبہ دینے کے لئے لوگوں کی طرف چہرہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1442
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَإِذَا قَضَى صَلاتَهُ وَسَلَّمَ، قَامَ فَأَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُهُ بِتَمَامِهِ بَعْدُ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کرکے سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے بعد میں اس روایت کو مکمّل بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري 957، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1442»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥عياض بن عبد الله العامري عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥داود بن قيس القرشي، أبو سليمان داود بن قيس القرشي ← عياض بن عبد الله العامري | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1442 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1442
فوائد:
➊ نمازِ عید کا خطبہ ارشاد کرتے وقت امام کا چہرہ سامعین کی طرف ہونا چاہیے۔
➋ خطبۂ عید سامعین کے بالمقابل کھڑے ہو کر دینا مسنون ہے۔
➌ خطبۂ عید کا محل نمازِ عید کے بعد ہے۔
➊ نمازِ عید کا خطبہ ارشاد کرتے وقت امام کا چہرہ سامعین کی طرف ہونا چاہیے۔
➋ خطبۂ عید سامعین کے بالمقابل کھڑے ہو کر دینا مسنون ہے۔
➌ خطبۂ عید کا محل نمازِ عید کے بعد ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1442]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1442 in Urdu
عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري