صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
942. (709) باب ذكر عظة الإمام النساء وتذكيره إياهن وأمره إياهن بالصدقة بعد خطبة العيدين
عیدین کے خطبہ کے بعد امام کا عورتوں کو وعظ و نصحیت کرنا اور انہیں صدقہ کرنے کا حُکم دینا
حدیث نمبر: 1460
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَفِي خَبَرِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ، وَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَحَثَّهُنَّ عَلَى طَاعَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: " تَصَدَّقْنَ ؛ فَإِنَّ أَكْثَرَكُنَّ حَطَبُ جَهَنَّمَ"، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْ سِطَّةِ النِّسَاءِ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ: لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ الشَّكَاةَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَةَ، فَجَعَلْنَ يَتَبَرَّعْنَ بِقَلائِدِهِنَّ وَحُلِيِّهِنَّ وَقُرُطِهِنَّ وَخَوَاتِمِهِنَّ، يَقْذِفْنَهُ فِي ثَوْبِ بِلالٍ يَتَصَدَّقْنَ بِهِ" ، ناهُ بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ح وَثناهُ أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب عبدالمالک بن ابی سلیمان کی عطا کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا حُکم دیا۔ اُنہیں وعظ ونصیحت کی اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، عورتوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ترغیب دلائی، پھر فرمایا: ”تم صدقہ کرو کیونکہ تمہاری اکثریت جہنّم کا ایندھن ہے۔ توعورتوں کے درمیان سے پچکے ہوئے رخساروں والی ایک عورت نے کہا، اے اللہ کے رسول، یہ کیوں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک تم شکوے شکایات بہت زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو“ چنانچہ اُنہوں نے صدقہ وخیرات کرتے ہوئے اپنے گلے کے ہار، زیورات، اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی چادر میں ڈال دیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1460]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 958، 960، 961، 978، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 885، 886، وابن الجارود فى "المنتقى"، 286، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1444، 1459، 1460، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1561، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1141، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6250، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1724، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2206»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1460 in Urdu
محمد بن بشر العبدي ← عبد الملك بن ميسرة الفزازى