صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
967. (16) باب ذكر حط الخطايا ورفع الدرجات بالمشي إلى الصلاة متوضيا
نماز کے لئے با وضو ہوکر جانے سے گناہوں کی بخشش اور درجات کی بلندی کا بیان
حدیث نمبر: 1490
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: ثنا الأَعْمَشُ، ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلاةُ أَحَدِكُمْ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاتِهِ وَحْدَهُ فِي بَيْتِهِ وَفِي سُوقِهِ بِبِضْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً، وَذَلِكَ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ لا يُرِيدُ غَيْرَهَا، لَمْ يَخْطُ خُطْوَةً إِلا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً" ، هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، وَقَالَ أَبُو مُوسَى: أَوْ حَطَّ عَنْهُ، وَقَالَ بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، وَالدَّوْرَقِيُّ: وَحَطَّ عَنْهُ، وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ: حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کی جماعت کے ساتھ نماز، اس کی اپنے گھر یا بازار میں اکیلے کی نماز سے پچیس سے زائد درجے فضیلت رکھتی ہے۔ اور یہ اس لئے کہ تم میں سے کوئی شخص جب وضو کرتا ہے تو بہترین وضو کرتا ہے۔ پھر وہ صرف نماز کے لئے گھر سے نکلتا ہے، وہ جو قدم بھی اُٹھاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اُس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے، اور ایک گناہ معاف فرما دیتا ہے۔“ یہ بندار کی حدیث ہے ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ ”یا اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ جناب بشر بن خالد، مسلم بن جنادہ اور الدورقی کی روایت میں ہے کہ ”اور اُس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ جناب الدورقی کی روایت میں ہے کہ ”حتّیٰ کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتاہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 647، 2119، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 666، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1490، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 704، والترمذي فى (جامعه) برقم: 603، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 281، 774، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5046، 5047، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7916»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1490 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1490
فوائد:
اس حدیث میں باوضو ہو کر نماز باجماعت کے ارادے سے مسجد میں جانے کی فضیلت کا بیان ہے کہ اس صورت میں ہر قدم پر ایک ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا ہر قدم پر ایک گناہ محو ہوتا ہے، یوں مسجد تک پہنچنے میں اس کے کئی درجات بلند ہوتے اور کئی برائیاں محو ہوتی ہیں۔
اس حدیث میں باوضو ہو کر نماز باجماعت کے ارادے سے مسجد میں جانے کی فضیلت کا بیان ہے کہ اس صورت میں ہر قدم پر ایک ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا ہر قدم پر ایک گناہ محو ہوتا ہے، یوں مسجد تک پہنچنے میں اس کے کئی درجات بلند ہوتے اور کئی برائیاں محو ہوتی ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1490]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1490 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي