صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. ( 116) باب الأمر بالمبالغة فى الاستنشاق إذا كان المتوضئ مفطرا غير صائم
وضو کرنے والا اگر روزے دار نہ ہو تو وضو کرتے ہوئے ناک میں خوب اچھی طرح اس کو پانی چڑھانا چاہئے
حدیث نمبر: 150
نا الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَزِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ سِنَانٍ الْمَدَائِنِيُّ ، وَرِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَالْجَمَاعَةُ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ: " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ، وَخَلِّلِ الأَصَابِعَ، وَبَالِغْ فِي الاسْتِنْشَاقِ، إِلا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا"
حضرت لقیط بن صبرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں، میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے وضو کے متعلق بتایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”مکمّل وضو کرو، اُنگلیوں کا خلال کرو، اور اگر روزے کی حالت میں نہ ہو تو ناک میں خوب اچھی طرح پانی چڑھاؤ۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الوضوء وسننه/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 88، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 150، 168، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1054، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 87، وأبو داود فى (سننه) برقم: 142، 3973، والترمذي فى (جامعه) برقم: 38، 788، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 407، 448، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 228، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16642»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 150 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 150
فوائد:
➊ کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھاتے وقت مبالغہ کرنا مستحب عمل ہے اور روزہ کی حالت میں مبالغہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
➋ وضو مکمل اور اچھے طریقے سے کرنا چاہیے اور وضو میں اعضائے وضو میں سے کوئی جگہ خشک نہیں ہونی چاہیے۔
➌ دورانِ وضو انگلیوں کے خلال کرنے کا بھی حکم ہے۔
➊ کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھاتے وقت مبالغہ کرنا مستحب عمل ہے اور روزہ کی حالت میں مبالغہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
➋ وضو مکمل اور اچھے طریقے سے کرنا چاہیے اور وضو میں اعضائے وضو میں سے کوئی جگہ خشک نہیں ہونی چاہیے۔
➌ دورانِ وضو انگلیوں کے خلال کرنے کا بھی حکم ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 150]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 150 in Urdu
عاصم بن أبي رزين العقيلي ← لقيط بن عامر العقيلي