صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1129. (178) بَابُ اخْتِيَارِ صَلَاةِ الْمَرْأَةِ فِي مَخْدَعِهَا عَلَى صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا.
عورت کا اپنے کمرے کی بجائے اپنی چھوٹی کوٹھری میں نماز ادا کرنا زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہے
حدیث نمبر: 1690
نا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلاةُ الْمَرْأَةِ فِي مَخْدَعِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلاتِهَا فِي بَيْتِهَا، وَصَلاتُهَا فِي بَيْتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا"
سیدنا عبداللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عورت کا اپنی کوٹھری میں نماز ادا کرنا، اُس کے اپنے کمرے میں نماز پڑھنے سے افضل و بہتر ہے۔ اور اُس کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اُس کے اپنے بیرونی کمرے (یا برآمدے) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1685، 1686، 1687، 1688، 1690، 1691، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5598، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 762، وأبو داود فى (سننه) برقم: 570، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1173، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5444، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7696»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1690 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1690
فوائد:
➊ عورتوں کا گھر کے خفیہ اور محفوظ گوشے میں نماز پڑھنا گھر کے بیرونی حصے (صحن) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔
➊ عورتوں کا گھر کے خفیہ اور محفوظ گوشے میں نماز پڑھنا گھر کے بیرونی حصے (صحن) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1690]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1690 in Urdu
عوف بن مالك الجشمي ← عبد الله بن مسعود