صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ کے دن غسل فضیلت کا باعث ہے فرض نہیں ہے
حدیث نمبر: 1756
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , قَالَ يَعْقُوبُ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَقَالَ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ: عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَدَنَا وَأَنْصَتَ , وَاسْتَمَعَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ , وَمَنْ مَسَّ الْحَصَا فَقَدْ لَغَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن وضو کیا اور خوب اچھا وضو کیا، پھر جمعہ کے لئے آیا (تو امام کے) قریب ہوکر بیٹھا، خاموش رہا اور اُس نے بڑے غور سے خطبہ سُنا تو اُس کے اس جمعہ کے اور گز شتہ جمعہ کے درمیانی گناہ اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور جس شخص نے کنکریوں کو چھوا تو اُس نے لغو کام کیا۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 857، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1756، 1762، 1803، 1818، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1231، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1049، وأبو داود فى (سننه) برقم: 343، والترمذي فى (جامعه) برقم: 498، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1025، 1090، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5765، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9615»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1756 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1756
فوائد:
➊ اس حدیث سے غسلِ جمعہ کے عدمِ وجوب کی دلیل لینا درست نہیں، کیونکہ غسل کے عدمِ ذکر سے عدمِ وجوب لازم نہیں آتا اور دیگر روایات، جن میں غسل کر کے جمعہ کے لیے آنے کی فرضیت ہے، وہ مذکورہ حدیث پر مقدم ہوں گی۔
➊ اس حدیث سے غسلِ جمعہ کے عدمِ وجوب کی دلیل لینا درست نہیں، کیونکہ غسل کے عدمِ ذکر سے عدمِ وجوب لازم نہیں آتا اور دیگر روایات، جن میں غسل کر کے جمعہ کے لیے آنے کی فرضیت ہے، وہ مذکورہ حدیث پر مقدم ہوں گی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1756]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1756 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي