پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن غسل کی فضیلت کا بیان جبکہ غسل کرنے والے جمعہ کے لئے بہت پہلے آئے، امام کے قریب بیٹھے، خاموش رہے اور فضول کام نہ کرے
حدیث نمبر: 1758
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الضُّرَيْسِ ، وَعَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ , وَابْنُ الضُّرَيْسِ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، وَقَالَ عَبْدَةُ: أَنْبَأَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: " مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ , وَغَدَا وَابْتَكَرَ , فَدَنَا وَأَنْصَتَ , وَلَمْ يَلْغُ , كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ كَأَجْرِ سَنَةٍ: صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا" . لَمْ يَقُلْ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ: وَذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. وَقَالَ:" مَنْ غَسَلَ" بِالتَّخْفِيفِ. وَقَالَ ابْنُ الضُّرَيْسِ:" كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَنْ قَالَ فِي الْخَبَرِ:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ" , فَمَعْنَاهُ: جَامَعَ فَأَوْجَبَ الْغُسْلَ عَلَى زَوْجَتِهِ أَوْ أَمَتِهِ، وَاغْتَسَلَ. وَمَنْ قَالَ:" غَسَلَ وَاغْتَسَلَ" , أَرَادَ غَسَلَ رَأْسَهُ , وَاغْتَسَلَ , فَغَسَلَ سَائِرَ الْجَسَدِ. كَخَبَرِ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ نے جمعہ کا ذکر کیا: ”جس شخص نے غسل کرایا اور خود غسل کیا اور صبح سویرے پہلی گھڑی میں (جمعہ کے لئے) آیا۔ امام کے قریب ہوکر بیٹھا اور خاموش رہا اور اُس نے کوئی لغو کام نہ کیا تو اُسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام اللّیل کا اجر ملے گا۔“ جناب محمد بن علاء کی روایت میں ”اور جمعہ کا ذکر کیا“ کے الفاظ نہیں ہیں اور ان کی روایت میں ”غَسَلَ“ (سر دھویا) کے الفاظ ہیں۔ لفظ غسل تشدید کے بغیر ہے۔ جناب ابن الضریس کی روایت میں ہے کہ اس کے لئے ہر قدم کے بدلے اجر لکھا جا تا ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جس راوی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”مَنْ غَسَّلَ واغْتَسَلَ“ تو اس کا معنی یہ ہے کہ ُاس نے اپنی بیوی یا لونڈی پر غسل واجب کر دیا، اور خود بھی غسل کیا۔ اور جس کی روایت میں (غَسَلَ واغْتَسَلَ) (بغیر شد کے) الفاظ ہیں تو اس کا معنی یہ ہے کہ اُس نے اپنا سر دھویا اور اپنا سارا جسم بھی دھویا۔ جیسا کہ طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی روایت میں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1758، 1767، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2781، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1044، وأبو داود فى (سننه) برقم: 345، والترمذي فى (جامعه) برقم: 496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1087، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5946، 5959، 5960، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16424»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1758 in Urdu
شراحيل بن آده الصنعاني ← أوس بن أوس الثقفي