صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن گوٹ مار کر بیٹھنا منع ہے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو
حدیث نمبر: 1815
نا أَبُو جَعْفَرٍ السِّمْنَانِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الْحِبْوَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ , وَالإِمَامُ يَخْطُبُ"
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ والے دن گوٹ مار کر بیٹھنے سے منع کیا ہے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1815]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1815، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1073، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1110، والترمذي فى (جامعه) برقم: 514، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5993، 5994، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15870»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1815 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1815
فوائد:
➊ «حبوة» : سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر کے ان کے گرد سہارا لینے کے لیے دونوں ہاتھ باندھ لینا، یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا باندھ لینا۔ [القاموس الوحید]
➋ دوران خطبہ جمعہ اس انداز سے نہیں بیٹھنا جو نیند کا باعث ہو اور وضو ٹوٹنے کا خطرہ ہو۔
➊ «حبوة» : سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر کے ان کے گرد سہارا لینے کے لیے دونوں ہاتھ باندھ لینا، یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا باندھ لینا۔ [القاموس الوحید]
➋ دوران خطبہ جمعہ اس انداز سے نہیں بیٹھنا جو نیند کا باعث ہو اور وضو ٹوٹنے کا خطرہ ہو۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1815]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1815 in Urdu
سهل بن معاذ الجهني ← معاذ بن أنس الأنصاري