صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے حلقے بنا کر بیٹھنا منع ہے
حدیث نمبر: 1816
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ فِي الْمَسَاجِدِ , وَأَنْ تُنْشَدَ فِيهَا الأَشْعَارُ , وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهَا الضَّالَّةُ , وَعَنِ الْحِلَقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلاةِ"
سیدنا عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد میں خرید و فروخت کرنے، ان میں شعر پڑھنے، گم شدہ چیز کا اعلان کرنے اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے حلقے بنا کر بیٹھنے سے منع کیا ہے - [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1816]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 612، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1304، 1306، 1816، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 713، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1079، والترمذي فى (جامعه) برقم: 322، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 749، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4417، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6787، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 5450»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1816 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1816
فوائد:
➊ مساجد میں خرید و فروخت کرنا، شرکیہ اور عشقیہ اشعار کہنا اور گمشدہ چیز کا اعلان کرنا ناجائز و ممنوع ہے۔
➋ خطبہ جمعہ کے دوران حلقے بنا کر بیٹھنا ممنوع ہے۔
➊ مساجد میں خرید و فروخت کرنا، شرکیہ اور عشقیہ اشعار کہنا اور گمشدہ چیز کا اعلان کرنا ناجائز و ممنوع ہے۔
➋ خطبہ جمعہ کے دوران حلقے بنا کر بیٹھنا ممنوع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1816]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1816 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي