صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
کئی جمعہ چھوڑ دینے والوں کے دلوں پر مہر لگنے اور جمعہ سے پیچھے رہنے کی وجہ سے ان کا شمار غافلوں میں ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1855
نا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، أَبِي تَوْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ أَخِيهِ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلامٍ الْحَبَشِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مِينَاءَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ تَرْكِهِمُ الْجُمُعَاتِ، أَوْ لَيُخْتَمَنَّ عَلَى قُلُوبِهِمْ، ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ"
سیدنا ابوہریرہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ لوگ جمعہ ترک کرنے سے رُک جائیں یا اُن کے دلوں پر ضرور مہر لگادی جائے گی پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1855]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 865، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1855، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2785، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1369، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 794، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5653، 5654، 5655، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2164»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1855 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1855
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ جمعہ فرضِ عین ہے۔ [نووی: 2/56، 152]
➋ نمازِ جمعہ چھوڑنے والا اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم اور اسبابِ خیر سے محروم ہو جاتا ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ جمعہ فرضِ عین ہے۔ [نووی: 2/56، 152]
➋ نمازِ جمعہ چھوڑنے والا اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم اور اسبابِ خیر سے محروم ہو جاتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1855]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1855 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← أبو سعيد الخدري